دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نکال لیا اور فرار کرکے لے آیا۔لڑکی چونکہ بالغ ہے اس نے خود بخود شہر گوجرانوالے جاکر باوجود لڑکی کے والدین کی نارضامند ی اور عدم موجودگی کے اپنے لڑکے سے نکاح کرالیا،اس سے طرفین میں بہت سافساد برپا ہوگیا،جس کی نوبت کچہری تك پہنچی،یہ امر دینی مصلحت کے برخلاف ہوتاہے۔امید ہوسکتی ہے کہ ایسی دست درازی آئندہ بھی ایسی کارروائیوں اور فتنوں کی بانی ہو،جس کا انسداد واجب امر ہے۔کیا ایسے رخنہ انداز آدمیوں کے لیے شریعت میں کوئی سزا مقرر ہے؟ مفصل حال سے آگاہی فرمائیں۔فقط۔

الجواب:

بلا شبہ ایسے لوگ مفسد وفتنہ پرداز اورآبرو ریز فتنہ انگیز مستحق عذاب شدید و وبال مدید ہیں،معاذالله اگرایسی جرأتیں روا رکھی جائیں تو ننگ وناموس کوبہت صدمہ پہنچے گا،کم سے کم اس میں شناعت یہ ہے کہ بلاوجہ شرعی ایذا ء مسلم ہے۔اور نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اٰذٰی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ [1]۔

جس نے کسی مسلمان کو ناحق ایذا دی اس نے مجھے ایذادی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے الله کو ایذا دی۔

یہ نکاح جس سے ہوا اگر وہ عورت کا کفو نہیں یعنی مذہب یانسب یا چال چلن یا پیشہ میں ایسا کم ہے کہ اس سے نکاح ہونا اولیائے زن کے لیے باعث ننگ وعار ہے جب تویہ نکاح کہ زن بالغہ نے بے رضائے ولی خود کیا سرے سے ہوا ہی نہیں باطل محض ہے،درمختار میں ہے:

ویفتی فی غیر الکفوبعدم جوازہ اصلا بہ یفتی لفساد الزمان [2]۔

فساد زمان کی وجہ سے غیر کفو میں نکاح کے عدم جواز کا فتوٰی دیا جائے گا۔(ت)

اور اگر کفو ہے تووالدین کو ناراض کرکے عورت کا بطور خود نکاح کرلینا خصوصًا وہ بھی اس طورپر جا کر عور ت کے لیے سخت محرومی وناراضی الہٰی کا باعث ہے۔اور امام شافعی رضی الله تعالٰی عنہ کے نزدیك تو اب بھی نکاح نہ ہوا کہ ان کے نزدیك بغیر ولی کے نکاح باطل ہے۔یہ کیا تھوڑی شناعت ہے کہ ایك امام بر حق کے نزدیك عورت بے نکاح ہے۔والله تعالٰی اعلم


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ٣٦٣٢ مکتبۃ المعارف الریاض ٤/٣٧٣

[2] درمختار باب الولی مجتبائی دہلی ١/١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن