دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اورالفاظ ایجاب وقبول وشواہد اس جلسہ منگنی میں غیر معتبرہوگا،کون فریق حق پر ہے اور بر تقدیر قول بعض مولوی صاحب اس عبارت عــــہ خلاصہ کے کیا معنٰی ہوں گے۔

الجواب:

عبارت خلاصہ کو اس مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں وہ اس امر میں ہے کہ ایجاب اگر نا متعین کے لیے واقع ہوا تو وہ نکاح صحیح نہیں اور متعین کے لیے واقع ہوا تو صحیح۔اور اس مسئلہ میں حکم یہ ہے کہ ان الفاظ کودیکھا جائے اگر وہ ایجاب قبول کے لیے متعین ہیں تو نکاح ہوجائے گا اگرچہ جلسہ منگنی کا ہو اورا گر خطبہ وعقد میں متردد ہیں تو جلسہ کا اعتبار رہے گا۔جلسہ منگنی کا ہے تو منگنی ٹھہرائیں گے،اور نکاح کاہے تو نکاح۔درمختارمیں ہے:

وکذا ھل اعطیتنیھا ان المجلس للنکاح فنکاح وان للوعد فوعد [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

یوں ہی کہا"کیا تونے اپنی لڑکی مجھے دی"نکاح کی مجلس میں نکاح اور وعدہ کی مجلس میں وعدہ ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ١٣٦:             مرسلہ محمد اقبال و نور محمد صاحبان امام مسجد تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ              ٩ ربیع الاول ١٣٣٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین رحمہم الله تعالٰی مفصلہ ذیل میں،ایك لڑکے کی ایك جگہ منگنی ہوئی تھی نکاح سے پیشتر کچھ عرصہ کے بعد لڑکے اورلڑکی کے والدین کے درمیان کسی خانگی امر کی وجہ سے ناموافقت پیدا ہوگئی جس سے لڑکی والے نکاح دینے سے منکر ہوگئے لڑکے کے والد نے کسی طرح لڑکی کو ورغلا کر چوری بوقت رات لڑکی کو میکے سے

عــــہ: عبارت خلاصہ کی یہ ہے:

ابوالصغیر اذا قال زوجت بنتی فلانۃ من ابن فلان بکذا وقال فلان قبلت لابنی ولم یسم الابن ان کان لہ ابنان اواکثر لایجوز وان کان لہ ابن واحد صح [2] ١٢(م)

نابالغہ کے باپ نے جب کہا میں نے اپنی بیٹی فلانی،فلاں کے بیٹے کو اتنے مہر میں دی،اس کے جوا ب میں دوسرے نے کہا میں نے اپنے بیٹے کے لیے قبول کی اور بیٹے کانام ذکر نہ کیا،تو اگر اسکے بیٹے زیادہ ہوں تو نکاح نہ ہوگا اور اگر ایك ہی بیٹا ہو تو نکاح صحیح ہوگا ١٢(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب النکاح مطبع مجتبائی دہلی ١/١٨٥

[2] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب النکاح مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ٢/٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن