30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب
یہ نکاح خواں قاضی نہ شرعًا ضرور ہیں نہ ان کے رجسٹرکی شرعًا حاجت۔ہاں اندراج میں مصلحت ہے۔باقی جس سے چاہیں پڑھوائیں کوئی روك نہیں۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٢٩: ا زکوہ شملہ ولیر نگل لاج مرسلہ کفایت حسین صاحب روز یك شنبہ ١٦ ذی الحجہ ١٣٣٤ھ
مخزن علوم،معدن فنون،علمائے دین شرع متین،جناب مولوی صاحب قبلہ دام ظلکم یہ مسئلہ حضور کی خدمت میں پیش کیا جاتاہے کہ خالہ زاد دوبھائی ہیں،ایك کی بی بی دوسرے بھائی کے لڑکے سے یعنی اپنے بھتیجے سے فعل ناجائز کرتی تھی سامنے شوہر کے،جبکہ شوہرفوت ہوگیا تو اسی بھتیجے کے ساتھ عقد کرلیا تو وہ عقد جائزہے یا ناجائز؟
الجواب:
شوہر کے بھتیجے سے بعد وفات شوہر وانقضائے عدت نکاح جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٣٠: از کاٹھیا واڑ مقام اڑتیاں مرسلہ امین احمدصاحب پنجشنبہ ١٩ ذی الحجہ ١٣٣٤ھ
ایك شخص نے نکاح کیا،اس کا ارادہ یہ ہے کہ تھوڑی یا زیادہ مدت بعد اس کو طلاق دے دے گا۔یہ نکاح ہوتاہے یا نہیں؟
الجواب:
اگر نکاح میں کسی مد ت کی قید نہ لگائے صرف دل میں ارادہ ہو کہ سال بھریا ایك مہینے یا ایك ہی دن کے بعد طلاق دے دوں گا تونکاح میں کوئی حرج نہیں،ہاں بلا وجہ بے سبب محض طلاق دینا منع ہے۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٣١: مرسلہ حاجی سید نعیم الدین صاحب مقام امام گنج ڈاك خانہ سندر گنج ضلع رنگپور بنگال ٢ صفر ١٣٣٥ھ
کیا ارشا دفرماتے ہیں علما ئے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك لڑکی یتیمہ مظلومہ مسماۃ بہ الف بعمر صغیرہ نابالغہ ١١ یا ١٢ سال کی اس کے چچا حقیقی کی عین موجودگی میں قہرًا وجبرًا اہل قریہ بطمع رشوت ایك عمررسیدہ شخص سے یتیمہ الف کا عقدونکاح کردیا اور چچا حقیقی یتیمہ کابخیال فتنہ منع کرنے سے قاصر رہا اور لڑکی یتیمہ سے بھی جبرًااذن لیا اورلڑکی قبل سے انکار کرتی تھی اور بوقت اذن انکار کرتی رہی لہذا آج تك انکار کرتی ہے بعد عقد نکاح پرچھ ماہ کے درمیان کئی بار مصنوعی شوہر کے مکان پر آمدورفت کیا لیکن جبرًا۔لہذا ایك وقت کچھ کھا کر مر نے پر آمادہ ہوگئی تھی اس وجہ سے وارثان مظلومہ رخصتی کراکے ا س کے نانا کے مکان مقیم کیا ہے عرصہ چار سال سے زیادہ ہوا اور اس وقت عمر لڑکی کی قریبًا ١٦ یا ١٧ سال کی ہے اور ایك سال سے بالغ کامل ہے اب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع