دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کیا یہ نکاح ناجائز ہے؟ اور بعد نکاح زید ہندہ نے مثل زن وشوہر کے ہمبستری کی اور صرف تین دن ہندہ زید کے پاس رہی اور اب ہندہ نکاح سے منکر ہے اور اپنے بچاوے کے لیے کہتی ہے کہ غیر مقلد ہوں۔اور شافعی المذہب میں بغیر ولی کے نکاح ناجائز ہے اس کے برخلاف قاضی ودوگواہ وکیل حلفیہ نکاح ہونا بیان کرتے ہیں،قاضی حلف سے یہ بیان کرتے ہیں کہ ہندہ نے نکاح کے پیشتر اس کے دریافت کرنے پر کہا تھا کہ میں سنت جماعت یعنی حنفی ہوں،اس کا یقین ہونے پر قاضی نے نکاح پڑھایا۔کیا ہندہ کا کہنا نکاح کے ناجوازی کے لیے صحیح ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

غیر مقلد شافعی نہیں بلکہ اہل بدعت واہو ا واہل نارہیں،طحطاوی علی الدرالمختار میں ہے:

فمن کان خارجا من ھٰؤلاء الا ربعۃ فی ھذہ الزمان فھو من اھل البدعۃ والنار[1]۔

جو ان چاروں مذاہب سے خارج ہے اس دور میں تو وہ بدعتی اور جہنمی ہے(ت)

ہندہ نے جس سے نکاح کیا اگر وہ ہندہ کا کفو ہے یعنی مذہب نسب چال چلن پیشہ کسی بات میں ایسا کم نہیں کہ اس سے ہندہ کا نکاح اولیائے ہندہ کے لیے باعث ننگ و عار ہو تو بیشك نکاح صحیح ولازم ہوگیا،ہندہ کے انکار سے اب مٹ نہیں سکتا اگرچہ ہندہ واقع میں شافعیہ ہوتی،خلاصہ ودرمختار میں ہے:

اذا سئل ماقول الشافعی فی کذاوجب ان یقول قال ابو حنیفہ کذا [2]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

جب حنفی سے سوال کیا جائے کہ امام شافعی رحمہ الله تعالٰی کا اس مسئلہ میں قول کیا ہے توا سکو چاہئے کہ وہ امام ابو حنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کا قول بتائے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٢٠:                نوضلع پرتاب گڑھ مانك پور ظہور حام                              چہار شنبہ ٢٢ شوال ١٣٣٤ھ

زید محض غریب آدمی ہے جائداد وغیر ہ کچھ نہیں رکھتا صرف پیشہ طبابت وغیر ہ سے کام چلتا ہے اپنی لڑکی کی شادی کرنا چاہتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ مہرسوالاکھ روپے سے کم نہ ہوگا۔عمر و جس کو لڑکی منسوب ہے و ہ اس سے بھی زیادہ غریب ہے غربت کی وجہ سے عمرو اس قدر دین منظور نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ میں محض غریب آدمی ہوں سوالاکھ روپیہ میں نے دیکھا بھی نہیں ہے۔اس قدر مہر میں ہر گز قبول نہ کروں گا،غرضیکہ دریافت طلب یہ امر ہے کہ زیادتی اگرچہ غیر مستحسن ہے لیکن حیثیت کا کچھ لحاظ رکھنا ضروری ہے یا نہیں؟ شارع علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حیثیت زوج کا کچھ لحاظ کیا ہے ایسی صورت میں کہ عمرو کی حیثیت سے کہیں زیادہ ہے نکاح سوالاکھ مہر پرکیسا ہوگا اور اگر ہوگیا تو حدیث شریف میں جو آیا ہے کہ اگر مہر ادا کرنے کی نیت نہ ہوئی تو زنا ہوگا اور لٖڑکے حرامی۔اس کے خلاف ہوگا یانہیں؟ اور نکاح جائز ہوگا یا نہیں؟ فقط


 

 



[1] حاشیہ طحطاوی علی الدرالمختار کتاب الذبائح دارالمعرفۃ بیروت ٤/١٥٣

[2] درمختار باب العدۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٥٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن