دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

بڑی عمروالے کے ساتھ نکاح کردینا درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

مال کے سبب اپنی اولاد کانکاح غیر کفو سے اس کے حق میں بد خواہی ہے،اور یہ روپیہ رشوت میں داخل ہے۔فتاوٰی خیریہ میں اس جزئیہ پر بحث فرمائی ہے۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ١١٤:                                مسئولہ عابدخاں،معرفت منشی خدا بخش صاحب ٹھیکدار صدر بازار بریلی        دوشنبہ ١٣٣٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین اس بارے میں کہ زید بکر کا چچا زاد بھائی ہے اور رضاعی بھی،زید کے صرف ایك حقیقی چھوٹا بھائی ہے اور بکر کے ایك چھوٹا بھائی اورایك بڑی بہن جو کہ حقیقی ہیں اور بکر کی بہن دونوں بھائیوں سے چھوٹی ہے،تو زید کے چھوٹے بھائی کا نکاح بکر کی چھوٹی بہن سے جائز ہے یانہیں؟ چونکہ زید اور بکر آپس میں رضاعی بھائی ہیں۔

الجواب:

بکرنے اگر زید کی ماں کا دودھ پیا ہے تو زید اور اس کا بھائی بکر کے بھائی ہوئے نہ کہ خواہر بکر کے اور اگر زید نے بکر کی ماں کا دودھ پیا ہے تو یہ خواہر بکر کا بھائی ہو ا نہ کہ زید کا بھائی،بہرحال زیدکے بھائی اوربکر کی بہن میں نکاح جائز ہے لقولھم تحل اخت اخیہ رضاعًا(فقہاء کے قول کے مطابق بھائی کی رضاعی بہن حلال ہے۔ت)

مسئلہ ١١٥:                               مسئولہ عنایت حسین خاں محرر تھانہ دوسہ علاقہ ریاست جے پور ملك راجپوتانہ ۱۲ شعبان ١٣٣٤ھ

(١)کیا نابالغ لڑکی برضامندی خود اور خلاف مرضی ولی جائز کے اپنا نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟

(٢)بالغہ برضامندی خود اور خلاف مرضی ولی جائز کے اپنا نکاح غیر کفو میں کرے تو وہ نکاح درست ہے یا نہیں؟ اور اگر ولی نے قبل از نکاح غیر کفو میں نکاح کرنے سے منع کردیا ہو اور پھر بھی کسی طرح پوشیدہ یا زبردستی کسی غیر کفو کے ساتھ لڑکی نے نکاح کرلیا ہو تو اس کے ولی کو اس نکاح کے تنسیخ کا اختیار ہے یا نہیں؟

الجواب:

(١)ہرگز نہیں،ہاں ولی کے اذن سے کرسکتی ہے جبکہ سمجھ وال ہو یابطور خود کرے اور ولی بعد اطلاع اسے جائز کردے تو جائز ہوجائے گا،رد کردے تو باطل ہوجائے گا،درمختار میں ہے:

الولی شرط صحۃ نکاح صغیر [1]ا لخ اقول:

نابالغ کے صحت نکاح کے لیے ولی شرط ہے الخ اقول:

 


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن