30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حکم رکھتا ہے؟
الجواب:
خالی پھولوں کا سہرا جائزہے اور یہ باجے جو شادی میں رائج ومعمول ہیں سب ناجائز وحرام۔والله تعالٰی اعلم
(٣)ولیمہ شریف کا کھانا کھلانا شریعت مطہر ہ کے کس حکم میں داخل ہے۔،اس کا تارك کیسا ہے؟ نیز جس شہر کے لوگوں میں سے کوئی بھی بعد نکاح ولیمہ نہ کرتا ہو بلکہ پہلے نکاح کے اول روز جس طرح کہ رواج ہے کھلادیتا ہو تو ان سب لوگوں کے لیے شریعت نبوی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کاحکم شریف کیا ہے؟
الجواب:
ولیمہ بعدنکاح سنت ہے اس صورت میں صیغہ امر بھی وارد ہے،عبدالرحمن بن عوف رضی الله تعالٰی عنہ سے فرمایا اولم ولو بشاۃٍ[1] ولیمہ کر اگرچہ ایك ہی دنبہ یا اگرچہ ایك دنبہ،دونوں معنی محتمل ہیں،اور اول اظہر تارکان سنت ہیں۔مگر یہ سنن مستحبہ سے ہے۔تارك گناہ گار نہ ہوگا اگر اسے حق جانے والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١١٢: ا ز ضلع ھزاری باغ،ڈاکخانہ چترپور مقام چتر
پور،مسئولہ محمد عبدالرب صاحب روز پنجشنبہ ٢٢ رجب ١٣٣٤ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین رحمہم الله تعالٰی اجمعین اس مسئلہ
میں کہ زید کی بی بی نے بحالت شیرخوارگی اپنے بیٹے عمرو کے اندر مدت رضاعت کے بکر
کو دودھ پلایا،بعدہ زید کی بی بی سے تین لڑکے مسمیان محمد سعید و محمد فاضل ومحمد
سلیم تولد ہوئے تو اب بکر کی لڑکی سے محمد سلیم جو برادر حقیقی عمر وکا ہے نکاح
جائز ہے یا نہیں؟ بحوالہ وبدرج عبارات کتب معتبرہ حنفیہ ار شاد ہو۔
الجواب:
بکر کی لڑکی زوجہ زید کی اگلی پچھلی سب اولاد کی حقیقی بھتیجی ہے اور باہم مناکحت حرام قطعی۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١١٣: مسئولہ جناب عبدالستار بن اسمعیل صاحب از شہر گونڈل علاقہ کاٹھیا واڑ یك شنبہ ٩ شعبان ١٣٣٤ھ
بعض لوگ اپنی لڑکیاں اس ملك میں ہزار دوہزار روپیہ لے کر کفو یا غیر کفو سے نکاح کردیتے ہیں اس میں بعض وقت عمر کا بھی خیال نہیں رکھتے یعنی جو شخص زائد رقم دے اس سے نکاح کردتیے ہیں،آیا ایسی رقم کا لینا والدین کے حق میں مباح ہے یانہیں اگرچہ والدین غریب ہوں اور اس طرح یہ رقم لے کرغیر کفو یا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع