دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ملازم کو مکان سے علیحدہ کر دیا جائے۔مگر زید کی والدہ نے یہ جواب دیا کہ ہرگزنہیں ہوسکتا چاہے کچھ بھی ہو،نہ ملازم مجھ سے نہ میں ملازم سے جدا ہوسکتی ہوں،ان تمام وقوعات سے ہندہ بخوبی واقف ہے،وہ سسرال جانے سے خودکی عصمت دری اورآبرو ریزی کے خوف کے علاوہ اپنی جان معرض خطرہ میں سمجھتی ہے اس لیے سسرال ہرگز نہیں جانا چاہتی بلکہ اپنے خاندان کے حفظ آبرو کے لحاظ سے تفریق کے بعد دوسرا نکاح کرلینا چاہتی ہے۔اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

ہندہ کا باپ اگر نہیں اوردادا نے نکاح کردیا اور ہندہ وقت نکاح نابالغہ تھی گوا ب بالغہ ہے یا بالغہ تھی اس سے اذن لے کرنکاح کیا یا بے اس کی اجازت کے نکاح کیا مگر بعد وصول خبراس نے اجازت دی یا دادا آپ اذن لینے آیا تھا اور ہندہ نے سکوت کیا،تو ان سب صورتوں میں نکاح منجانب ہندہ لازم ہوگیا،اس کافسخ ناممکن ہے۔تفریق ہوتو موت یا طلاق سے،اور نابالغ کی طلاق باطل ہے۔نہ اس کی طرف سے اس کا کوئی ولی طلاق دے سکے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٠٨: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متن اس مسئلہ میں کہ بارہ برس ہوئے کہ زید کا نکاح ہندہ سے ہوا لیکن ہندہ نے بوقت نکاح زبان سے ایجاب نہیں کیا تھا،نہ انکار کیا بلکہ سکوت اختیار کیا،ایك دوسری عورت نے جو عروس کے پاس موجود تھی وکیل سے یہ کہہ دیاتھا کہ ہندہ منظور کرتی ہے۔ہندہ کا بیان ہے کہ اس وقت میں بالکل خالی الذہن تھی نہ میرے دل میں اقرار تھا نہ انکار کا خیال بلکہ دوسرے خیالات رنج وغم ونئی زندگی شروع ہونے کے ترددات میں مبتلا تھی،دریافت طلب یہ ہے کہ آیا یہ نکاح شرعًا درست ہو ا یا نہیں،تو زید وہندہ کو مواخذہ و عقبٰی سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہئے؟بینوا توجروا مزید عرض ہے کہ جواب جلد مرحمت ہو کیونکہ ہندہ مواخذہ عقبی کے خیال سے نہایت خائف وترساں ہے۔فقط

الجواب:

ہندہ سے اذن لینے کون آیا تھا وہ سب سے قریب تر ہندہ کا ولی یا اس ولی کا بھیجا ہوا یا کون تھا؟ ہندہ کی رخصت ہوئی یا نہیں؟ قبل رخصت ہندہ کے کسی قول یافعل سے اس نکاح کی خبر سن کر اظہار ر غبت یانفرت ہوا یا نہیں؟ ان تمام باتوں کی تفصیل پر جواب دیاجائے گا ان شاء الله تعالٰی۔

جوابات امور مستفسرہ

ہندہ کے والد کے چچا زاد بھائی یعنی ہندہ کے رشتہ کے تایا اذن لینے گئے تھے،یہ یاد نہیں کہ اس وقت کس نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن