30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ١٠٠: مسئولہ منشی محمد حسین صاحب جے پوری از شاہجہاں پور ٣ ٢ جمادی الاولٰی ١٣٣٤ھ بتوسط کنور جگندر پال سنگھ بی اے،ایل ایل بی،ڈپٹی کلکٹر
کیا فرماتے ہیں اس میں کہ زید کی نانی دوبہنیں ہیں اصلی نانی کی لڑکی تو زید کی اصلی خالہ ہوئی اس سے تونکاح ہو ہی نہیں سکتا،لیکن نانی کی دوسری بہن کی لڑکی سے جو زید کی رشتہ میں خالہ ہے کا نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب:
ماں کی خالہ کی بیٹی سے نکاح جائز ہے،قال تعالٰی وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[1](الله تعالٰی نے فرمایا:(ان کے سوا تمھارے لیے حلال قرار دی گئی ہیں۔ ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٠١: از گیا فرحت باغ کوٹھی ایسری پرشاد سنگھ رئیس گیا مسئولہ مظہر الحق صاحب ٢٩ جمادی الاخرٰی ١٣٣٤ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اپنے حقیقی ساڑھو(سانڈھوں)کی لڑکی سے عقد ومناکحت جائزہے یانہیں؟
الجواب:
ساڑھو(سانڈھو)کی لڑکی اگر سالی کے بطن سے نہیں توا س سے نکاح مطلقًا جائزہے جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو،اور اگر سالی سے ہے یعنی اپنی زوجہ کی بھانجی،تو جب تك زوجہ اس کے نکاح میں ہے ا س کی بھانجی سے نکاح حرام ہے،ہاں عورت کو طلاق دے دے اور عدت گزرجائے یا عورت مرجائے اس کی بھانجی سے نکاح جائز ہوگا۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٠٢: مسئولہ مولوی عزیز الحسن صاحب قادری رضوی برکاتی پھپھوند ضلع اٹاوہ بتاریخ رجب المرجب ١٣٣٤ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شر ع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے جماع بین الاختین کیا،اور اولادیں دونوں سے ہیں،پس ازروئے شرع اقدس یہ اولادیں اور بیویاں جائز قرار پائیں گی یا نہیں؟ اور پانے ترکہ زید کی مستحق ہوں گی یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
اگر دونوں سے ایك ساتھ نکاح کیا دونوں حرام،اور اگر آگے پیچھے کیا توپہلی کا نکاح بے خلل،دوسری کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع