دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کہاکہ چلن اپنا سنبھالو،کاش میں ایساچلن تمھارا خیال کرتا اپنی عورت کو تمھارے سامنے آنے کی اجاز ت نہ دیتا اس نے کہا میں ابھی جاؤں،والد نے کہا جاؤسلام،وہ چلاگیا،میری والدہ کو والد نے یہ حکم دیاکہ آج سے تم جس وقت ا س کا منہ دیکھو گی نکاح سے خارج سمجھنا،میرا شوہر ا س کو لایا،میری والدہ نے پردہ کیا،میرے شوہر نے مجھ سے کہا میرے بھائی کو تمھارے والدین نے علیحدہ کیامیں آج سے تم کو علیحدہ کرتاہوں،تمھارا مجھ سے کچھ واسطہ نہیں،میں روتی ہوئی اندر آئی وہ چلے گئے صبح کو کریم خاں کو شوہر کے پاس بھیجا،بلایا توکہا میں چھوڑ چکا اب کیا واسطہ،اب اگر کعبہ بھی اس طرف ہو توسر نہ جھکاؤں گا،گواہوں کے روبرو کہہ دیا،اس دن سے قریب چھ ماہ کے منقضی ہوئے بالکل میں متروکہ پڑی رہی،اب اس کی ہمشیرہ نے آکراول یہ تجویز کیا کہ کسی صور ت سے گھر میں لائے،پھر کہا طلاق کا قصور ہوگیا ہے اس کی تجویز اچھی طرح کرلیں گے کہ ہم اپنے دوسرے بھائی سے نکاح کر اکر طلاق دلاکر تیسرا نکاح پڑھالیویں گے،کسی کو کچھ معلوم نہ ہوگا۔ یہ میں نے منظور نہیں کیا اور نو ٹس زر مہر کا دیا،تو اب دعوٰی رخصت کا کرتا ہے،لہذا دست بستہ ملتجی ہوں کہ میرا عقد سلطان احمد خاں سے قائم رہا یا ساقط ہوا؟ زر مہر موجل کی میں حقدار ہوں یا نہیں؟ ایام عدت میرے ختم ہوچکے ہیں یا باقی ہیں؟ میں شوہر سابقہ سے اب تعلق ازدواج سابقہ رکھوں تو جائز ہے یا نہیں؟ عند الله جواب باصواب سےآگاہی بخشی جائے کہ جس سے دین محمد ی کے احکام میں کوئی قصور اس عاصیہ سے نہ سرزد ہو،اس کا اجر حضور کو الله تعالٰی دے گا،یہ ریاست ہندوستانی ہے کوئی اس قدر لیاقت نہیں رکھتا جو شرعا حکم دے ویسراج کا برتاؤ ہے۔

الجواب:

بیان مذکور اگرواقعی ہے تو عورت پر بائن طلاق ہوگئی ا ور نکاح سے نکل گئی اور تین طلاقیں نہ ہوئیں کہ حلالہ کی حاجت ہو جس کے واسطے سلیمان خاں سے نکاح ہوکر طلاق لی جائے،زن وشوہر کی اگر ایك مکان تنہا میں یك جائی ہوچکی ہے توکل مہر واجب الادا ہوگیا اور عورت پر روز طلاق سے تین حیض کی عدت لازم ہوئی تین حیض اگر شروع ہوکر ختم ہوگئے تو عدت سے نکل گئی ورنہ ابھی نہیں،اور اگر ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور ایك مکان میں زن وشوہر کی تنہائی نہ ہوئی تو نصف مہر ساقط ہوگیا ارو نصف واجب الادا،اور عدت اصلانہیں،اس طلاق کے بعد عورت اگر چاہے تو سلطان احمدخاں سے دوبارہ نکاح ہوسکتا تھا،مگر وہ کلمہ جو اس نے کہا کہ اگر ادھر کعبہ بھی ہو تو سر نہ جھکاؤں گا،اسے علماء نے کلمہ کفر لکھا ہے۔ لہذا اگر وہ اب توبہ کرے اور تجدید اسلام،تو اس کا اس سے نکاح ہوسکتا ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٩٨:               از جناب عثمان ایوب حاجی آدم جی حاجی یعقوب صاحبان ضلع بلاسپور سی پی ١٠ جمادی الاولٰی ١٣٣٤ھ

ماقولکم ایہا العلماء الحنفیون رحمکم اﷲ تعالٰی اندریں مسئلہ کہ اگر زید نے ایك جماعت کثیرہ کے روبرو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن