30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نکاح کی اطلاع ہوئی جو بکر کے ساتھ کیا گیا تھا تو اس نے اس کو قبول نہیں کیا اور اپنی رضامندی سے اپنا نکاح زید کے ساتھ پڑھوالیا(اور اس لڑکی کے سوائے ماں اور بہنوں کے اور کوئی نہ تھا،اور عمر لڑکی کی سترہ سال کی تھی)یعنی بالغ تھی،سوال یہ ہے ان صورتوں میں ہندہ کانکاح بکر کے ساتھ صحیح ہوایا زید کے ساتھ؟ فقط
الجواب:
اگر صورت واقعہ یہ ہے کہ ہندہ وقت نکاح بکر بالغہ تھی اور ماں نے بے اس کی اجازت کے اس کا نکاح کیا،جس کی خبر پاکر ا س نے قبول نہ کیا اور اپنا نکاح زید سےکرلیا تو نکاح بکر باطل ہوگیا،اور اگر ہندہ کے کوئی مرد دادا پردادا کی اولاد کا کہ ولی نکاح ہوسکے نہیں،یاز ید جس سے ہندہ بالغہ نے برضا ئے خود نکاح کرلیا ہندہ کا کفو ہے یعنی مذہب نسب،چال چلن،پیشے وغیرہ کسی بات میں ایسا کم نہیں کہ ہندہ کااس سے نکاح ولی ہندہ کے لیے باعث ننگ وعار ہو یا اگر وہ کفو نہیں توولی نے پیش ا ز نکاح اسے ایسا جان کر اس سے نکاح ہندہ کی صریح اجازت دے دی تو ان صورتوں میں زید کا ہندہ سے نکاح صحیح اور لازم ہوگیا،اور اگر زید مذکور کفونہیں اورہندہ کے ولی نے پیش از نکاح اسے غیر کفو جان کر صریح اجازت نہ دی تو ہندہ کا نکاح زید سے بھی باطل محض ہوا والمسائل کلھا منصوص علیہا فی الدر وغیرہ من الاسفاروالغر(یہ تمام مسائل در وغیر ہ کتب میں صراحۃً مذکور ہیں۔ ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ٩٦: از ڈاك خانہ سندیلہ حاجی محلہ متھوا ضلع ہردوئی مرسلہ محمد عبدالوکیل صاحب بروز شنبہ ٦ جمادی الاولٰی ١٣٣٤ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ احدالفریقین سنی المذہب ہے اور دوسرا فریق شیعہ امامیہ طریقہ رکھتا ہے،کیا ان دو اشخاص کے باہم عقدمناکحت شرعا جائز ہے؟ اوریہ کہ ان سے پیدا شدہ اولاد ثابت النسب ہے یا نہیں؟
الجواب:
نکاح اصلًا نہ ہوگا والمسألۃ فی الھندیۃ وغیرھا وقد فصلناھاغیر مرۃ فی فتاوٰنا(یہ مسئلہ ہندیہ وغیرہ میں ہے ہم نے کئی بار اسے اپنے فتاوٰی میں مفصل بیان کیا ہے۔ ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ٩٧: از گونا ریاست گوالیار مقصود علی گردآور بروز شنبہ بتاریخ ٦ جمادی الاولٰی ١٣٣٤ھ
بحضور واقفانِ طریقت وعالمان نکات شریعت پیشوائے دین احمدی و رہنمائے احکامات محمدی مدظلہ بعد آداب نیاز دست بستہ گزارش ہے کہ میں عقد تزویج سلطان احمد خاں میں عرصہ ایك سال کا ہوا آئی اس کا بھائی سلیمان خاں ٧ ماہ تك میرے والدین کے پاس رہا،اس کی بدچلنی واوباشی سے میرے والدین نے اس سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع