دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

آیا اس کو برادری سے علیحدہ کردیں یا کچھ لوگوں کو کھانا کھلوادیں،اس کا حکم حضور جلد روانہ فرمادیجئے کیونکہ یہاں پر جھگڑا پڑا ہوا ہے۔ فقط

الجواب:

وہ نکاح نہیں ہوا،حرام محض ہوا،ان مرد وعورت پر فرض ہے کہ فورًا جدا ہوجائیں،نہ ہوں تو برادری والے ان دونوں کو قطعًا برادری سے خارج کردیں،ان سے بول چال،میل جول۔ نشست وبرخاست سب یك لخت ترك کردیں،اس کے سوایہاں کیا سزا ہوسکتی ہے۔ اور جبرًا کھا نا ڈالنا جائز نہیں۔ والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٩٤:               مسئولہ عبداللطیف خاں دکاندار پیلی بھیت محلہ ڈوری لال بروز یکشنبہ ٢٢ ربیع الآخر ١٣٣٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت بیوہ جس کا ایك لڑکا تھا اس نے اپنا نکاح زید سے کیا اور جو لڑکا عورت بیوہ یعنی اب زوجہ زید اپنے ہمراہی لے کرآئی تھی ا س کانام بکر ہے،زوجہ زید فوت ہوگئی اور کوئی اولاد زید سے نہیں ہوئی اورنہ کوئی اولاد زید کی تھی،بکر مذکور نے اپنا نکاح کسی عورت کے ساتھ کیا جب بکر سے کوئی اولاد نہیں ہوئی بکر نے اپنی زوجہ کو نکال دیا اور طلاق دے دی،بعد انقضائے مدت عدت کے زید نے اس کے ساتھ نکاح کیا،آیا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

جائز ہے۔ وہ اس کی بہو نہیں،کہ بکر اس کا بیٹانہیں،اس کی زوجہ کا بیٹا ہے۔

قال تعالٰی وَحَلٰٓئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ ۙ[1] و قال تعالٰی وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[2]۔

 واﷲ تعالٰی اعلم۔

الله تعالٰی نے فرمایا: اپنے حقیقی بیٹے کی بیوی بننے والیوں سے نکاح حرام ہے۔ اور الله تعالٰی نے فرمایا: ان مذکور ہ محرمات کے علاوہ باقی عورتیں تمھارے لیے حلال ہیں (ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٩٥:                               از شاہجہاں پور بروز شنبہ              بتاریخ ٦ جمادی الاولٰی ١٣٣٤ھ

بسم الله الرحمن الرحیم ماقولکم فی ھذہ الصورۃ ایہا العلماء الکرام،اول ہندہ کی نسبت اس کی رضا ورغبت سے زید کے ساتھ ہوئی پھرہندہ کی والدہ نے اس کا نکاح بکر کے ساتھ ہندہ کو اطلاع دئے بغیر کردیا،اور ہندہ سے یہ کہہ دیا کہ اگر تجھ سے کوئی نکاح کے متعلق دریافت کرے تویہ کہہ دیناکہ میری ماں کو اختیار ہے۔ جب ہندہ کواپنے


 

 



[1] القرآن ٤/٢٣

[2] القرآن ٤/٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن