دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اگر اسے مطلق رکھتا تو درہم شرعی کا احتمال ہوتا جس کا وزن ۳ ماشے ایك رتی ١/٥ رتی کا ہے اب کہ اس نے سکہ رائج الوقت کہہ دیا احتمال قطع ہوگیاا ور یقینا یہی روپیہ مراد رہا جو سو اگیارہ ماشہ کاہے،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٨٩: ازمقام سیپری علاقہ راجہ ضلع بریلی تحصیل آنولہ تھا نہ سرولی روز چہار شنبہ ٢٠ ربیع لاول ١٣٣٤ھ مسئولہ ننھے خاں صاحب

کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین اس باب میں کہ اگر کوئی شخص کسی عورت خواہ باہر کی پھرنے والی یا طوائف سے نکاح کرلے تو وہ جائز یا ناجائز؟ اور بعد نکاح کے بے پردہ عورت باہر جاوے تو نکاح رہایا نہیں؟ یا اس فعل پر اس کو طلاق دے دے اور مہر ادا کردے تو پھر کوئی حق اس کا ذمہ زوج کے رہا یا نہیں؟ اور نکاح میں ایجاب وقبول باہم کرلے اور گواہ وکیل نہ ہو تو نکاح جائز یا ناجائز؟ اگر بعد نکاح اس عورت کا فعل ناجائز عرصہ ایك یا دو یوم کے معلوم ہو توزوج اس کو طلاق دے دے اور مہر ادا کرے تو طلاق ہوجاوے گی یا نہیں؟ اور بر وقت نکاح تعداد مہر کم از کم کتنی ہونی چاہئے؟

الجواب:

نکاح زن بے پردہ وبازاری سے بھی جائز ہے اورعورت کے بے پردہ نکلنے سے نکاح نہیں جاتا اور بعد طلاق مہر دینا لازم ہوتاہے اور عدت تك کا نفقہ،پھر عورت کاکوئی حق مرد پر نہیں رہتا۔ نکاح میں وکیل کی ضرورت نہیں۔ نہ ایسے دو شخصوں کی ضرورت ہے جن کو گواہ سے نامزد کیاجائے،ہاں یہ ضرورہے کہ دو مرد عاقل بالغ یا ایك مرد دوعورتیں عاقل بالغ(اور مسلمان عورت کے نکاح میں ان دونوں تینوں کا مسلمان ہونا بھی شرط ہے)معًا ایجاب وقبول سنیں اور سمجھیں کہ یہ نکاح ہو رہاہے،وہی لوگ شرعًا گواہ ہیں اگرچہ وہ لو گ گواہی کے لیے نامزد نہ کئے جائیں،بغیر اس کے نکاح نہیں ہوسکتا،طلاق اس دن دیں،خواہ جب دیں واقع ہوجائے گی،مہر کم از کم د س درہم بھر چاندی ہے یعنی دو تولے ساڑھے سات ماشے بھر،یا یہاں کے روپے سے دو ر وپے پونے تیرہ آنے اور ایك پیسہ کے پانچویں حصے کے برابر۔ والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ٩٠ تا ٩١:      مسئولہ مولوی محمد اسمٰعیل صاحب محمود آباد ی امام رسالہ پلٹن بریلی چھاؤنی   ٧ ربیع الآخر ١٣٣٤ھ

(١)ماہ محرم الحرام وصفر المظفر میں نکاح کرنا منع ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیوں؟

(٢)زیدکی لڑکی(لے پالک)ربیبہ کانکاح زیدکے سگے بھائی بکرسے جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

(١)نکاح کسی مہینے میں منع نہیں۔ والله تعالٰی اعلم

(٢)جائز ہے۔ والله تعالٰی اعلم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن