دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ٨٧:              مسئولہ لال محمد خیاط از پھپھوند اٹاوہ بروز دوشنبہ بتاریخ                  ١١ ربیع الاول شریف ١٣٣٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے ایك عورت کے ساتھ زنا کیا۔ پھر اسی مرد نے اسی عورت کے ساتھ بحالت حمل نکاح کیا،بعد نکاح ا س کے ساتھ مباشرت کی،اس صورت میں نکاح رہایا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

اگر وہ عورت بے شوہر تھی یا شوہر مرگیا یا طلاق دے دی تھی اور یہ حمل شوہر کا شرعًا نہیں قرار پاسکتا تھا یعنی اس کی موت اور طلاق دوبرس کے بعد بچہ پیدا ہوا تو ان سب صورتوں میں نکاح صحیح ہوگیا،پھر اگر وہ حمل اسی زانی کا تھا تو اسے بعد نکاح پاس جانا بھی جائز تھا،اوردوسرے کا تھا تو نہیں،بہر حال اس مباشرت سے نکاح میں کوئی خلل نہیں،والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٨٨: از ضلع چھپرہ سارن ڈاکخانہ حدائی باغ بازار موضع چکدارہ مسئولہ شاہ حبیب احمد صاحب بروز دوشنبہ بتاریخ ١١ ربیع الاول شریف ١٣٣٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے خالد کو مع دوشاہد کے وکیل معین چند اشخاص کے مقابلہ اجازت دی کہ میری لڑکی جو فلاں نام کی ہے اس کانکاح ولید سے دس ہزار روپیہ اور دو دینار سرخ پرکردو،اب وکیل معین وقت ایجاب بجائے دس ہزار روپیہ کے دس ہزا ردرہم کا الفاظ زبان پر لایا۔ شاہد نے روکا کہ چھوڑو روپیہ کہو۔ وکیل معین نے یہ کہا کہ درہم روپے کو کہتے ہیں اور دینار اشرفی،یہاں پر درہم ودینار دونوں جمع ہے،لہذا اہل زبان کے نزدیك مستعمل روپیہ واشرفی ہے،اس پر شاہدان واہل مجلس تمام ساکت رہے اور وکیل معین نے بایں الفاظ ایجاب وقبول کرایا کہ بنت فلاں بعوض مہر دس ہزار درہم سکہ رائج الوقت اور دو دینار سرخ تمھاری زوجیت میں دیاتم نے قبول کیا،تین مرتبہ ایجاب وقبول کراکے زبان سے کہہ دیا کہ تم کو کمی بیشی کرنے کی مجاز وحق نہیں ہے۔ درہم سے دس ہزار روپیہ مراد ہے اور سکہ کی دوسری قید ہے جواس وقت کا روپیہ ہے جو رائج ہے،اگر اس کے خلاف وکیل معین کرے گا تو اس کے نزدیك نکاح باطل ہوگا،اب فریق ثانی دوسرے روز معہ نوشہ وہم جلیس اس کے وفریق اول میں یہ قصہ ہے کہ کتاب دیکھی جاتی ہے کہ لغت میں درہم کے معنٰی پیسہ ہے لہذا دوسو روپے سے بھی کم پرنکاح ہوا،اور کوئی جہلافریقین یہ کہتا ہے کہ نکاح باطل ہوا،بیان فرمائیے اجر و ثواب پائیے،فقط۔

الجواب:

نکاح صحیح ہوگیا اوردس ہزار روپیہ اور دو دینار مہر ہوا،درہم پیسہ کو نہیں کہتے روپیہ ہی کو کہتے ہیں،ہاں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن