30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زید کودی اس نے کہا"دی"پھر بکر کوکہا کہ تونے عمرو کی لڑکی ہندہ اپنے لڑکے زید کے واسطے قبول کی،ا س نے کہا"قبول کی"یا حضرت اس ایجاب اورقبول سے ہندہ کا نکاح ہوایا کہ نکاح کا وعدہ ہوا؟
الجواب
(١)فی الواقع اقوال اس میں مختلف ہیں اور تصحیحیں بھی مختلف اور اصح التصحیحین یہی ہے جودرمختار میں ہے مگر درمختار کا یہ مطلب نہیں کہ سات کوس کے فاصلہ پر مالم ینظر الکفو الخاطب صادق آجائے تفقہ فقط کتاب سے عبارت دیکھ لینے اور لفظی ترجمہ سمجھ لینے کا نام نہیں بلکہ مقصد شرع کا ادراك اور احوال بلاد وعباد پر نظر رکن اعظم تفقہ ہے،اسی درمختار میں ہے:
|
من لم یکن عالمًا اھل زمانہ فھو جاھل ١[1]۔ |
جو اپنے زمانہ والوں کے حالات نہیں جانتا وہ جاہل ہے۔(ت) |
ہمارے بلاد میں نکاح ابکار کی حالت معلوم ہے مہینوں پیام سلام رہتے ہیں اگر بیٹی والوں کی مرضی بھی ہو تو جلد قبول کردینے کو عیب جانتے ہیں یہ ان کے یہاں مثل دائرو سائر ہے کہ بیٹی کا معاملہ کچھ بازار کاسودا نہیں ابھی نہ جوتیاں ٹوٹیں نہ چادریں پھٹیں ابھی سے اقبال کردیا جائے اور ایسا تو کوئی بھی کفو خاطب نہیں کہ ولی اقرب سات کوس پر بیٹھا ہے اور وہ اس سے اجازت لینے تك کا انتظار نہ کرے ہاں یہ وہی کرے گا جسے معلوم ہوگا کہ ولی اقرب اس پر رضانہ دے گا ایسی تعجیل معتبر کرلینے میں ولایت قربے کا ابطال اور حکم شرع کانقض ہے بلکہ عندالانصاف یہ روایت مفتی بہاتو روایت مسافت قصرسے بھی تنگ تر ہے ریل نے مسافت قصر کو گھنٹے کی مسافت کردیا کون سا خاطب ہے کہ اتنی دیر کا انتظار نہ کرے گا وبقیۃ التفصیل فی فتاوی الفقیر(باقی تفصیل فقیر کے فتاوٰی میں ہے۔ ت)والله تعالٰی اعلم
(٢)اگر وہ مجلس وعدہ کی تھی اور و عدہ ہی مفہوم ہو اتو وعدہ ہی ہو ا نہ کہ نکاح،ورنہ نکاح۔
|
قال ھل اعطیتنیھا قال نعم ان المجلس للوعد فوعدوان للعقد فعقد [2]درمختار وغیرہ۔ |
اگرکہا کہ تونے مجھے لڑکی دی تو جواب میں ہاں کہا تو یہ بات مجلس وعدہ میں وعدہ اور مجلس نکاح میں نکاح ہوگی،درمختار وغیرہ(ت) |
اس کی بناوہاں کے رواج ومتفاہم عرف پر ہے کما اشرنا الیہ(جیسا کہ ہم نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ت)والله تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع