دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

لھا کفوا [1]۔

ہوجائے،اور غیر شادی شدہ لڑکی کے نکاح میں جب اس کا کفو مل جائے۔(ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٨٢:           شیخ سلامت الله قصبہ تلہر محلہ عمر پور ضلع شاہجہان پو رپارچہ فروش ١٨ جمادی الآخرٰی ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لڑکی کی کتنی عمر تك نکاح ناجائز ہوتا ہے اور کتنی عمر ہو تو جائز ہوتاہے؟

الجواب:

نکاح کسی عمر میں ناجائزنہیں،اگر اسی وقت کے پیدا ہوئے بچے کا نکاح اس کا ولی کردے گا نکاح ہوجائے گا،ہاں پیٹ کے بچے کا نکاح نہیں ہوسکتا۔

اذلاولایۃ علی الجنین لاحد  [2]کمافی غمزالعیون۔

کیونکہ پیٹ میں بچے پرکسی کو ولایت نہیں،جیساکہ غمز العیون میں ہے۔(ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٨٣:               مسئولہ عبدالعزیز صاحب ازشہر محلہ کٹکوئیاں                               ٢٩ جمادی الاخرٰی ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دو لڑکیاں توام اس صورت سے پیدا ہوئیں کہ دونوں کے کولھوں کی ہڈیاں جڑی ہوئی تھیں اگر وہ ہڈی کا ٹ دی جائے تو ان کے مرجانے کا خوف تھا،اب دونوں جوان ہوئیں ان کی شادی کس طرح کی جاسکتی ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

جھوٹ اور بے اصل بات قائم کرکے شریعت کو تکلیف دینی سخت بیہودگی ہوتی ہے کیا سائل ان لڑکیوں کو پیش کرسکتا ہے۔

مسئلہ ٨٤:              از موضع دیورنیا ضلع بریلی مسئولہ عنایت حسین صاحب               ٢٩ شعبان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہ مضمون نکاح خوانی جائزہے یا نہیں،واجد علی خاں کی لڑکی نام اس کا تم کو معلوم ہے،بالعوض مہر موجل مبلغ دو سو روپیہ سکہ انگریزی کے بوکالت فلاں اور شہادت فلاں فلاں علاوہ نان نفقہ کے بیچ عقد نکاح تمھارے کے دی گئی تم کو قبول ہے ؟ قبول کیا میں نے۔

الجواب:

جائز ہے جبکہ واجد علی خاں معروف ہو یعنی حاضرین سے دو گواہ پہچانیں کہ فلاں شخص ہے ورنہ ا س کے


 

 



[1] السنن الکبرٰی للبیہقی باب اعتبار الکفاءۃ دارصادر بیروت ٧/١٣٣

[2] غمز عیون البصائر للحموی علی الاشباہ والنظائر اداراۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ٢/٦٠٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن