دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ٨١:                ا زپنڈی گھیب ڈاك خانہ خاص ضلع اٹك مسئولہ مولوی غلام محی الدین امام ومدرس جامع مسجد ۲۰محرم الحرام ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ا س مسئلہ میں کہ ایك عورت عاقلہ بالغہ بعض غیر تعلقد اروں یاکہ ان ذوی الارحاموں(جن کا ولایت نکاح میں کوئی حق نہیں)کے ورغلانے بہکانے پرکچہری میں جاکر درخواست پیش کرے کہ میں جوان ہوں اور اپنے حسب منشاء نکاح کرنا چاہتی ہوں اور میرے والی مثلا باپ یا کہ بھائی یا کہ دیگر عصبو ں سے مجھے روکتے ہیں سرکارکو اطلاع دیتی ہوں کہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں جہاں طبیعت ہو نکاح کرالوں،والیوں کی رکاوٹ مجھے نہ ہو،اور کچہری گورنمنٹ اسے اجازت دے دے اور وہ جہاں چاہے نکاح کرالیوے،والی خوش ہوں یا ناراض،اگر اسی موقعہ پر ان ورغلانے والوں اور ذوی الارحاموں کوکوئی مولوی لکھے میاں! یہ تمھارا نکاح اچھا نہ ہوگا باپ یا دیگر والی کو تم ضرور مجلس نکاح میں بلاؤ تو وہ کہیں کہ لڑکی عاقلہ بالغہ جوانہ خود مختارہے کسی والی کا کوئی ایك ذرہ تك تعلق نہیں ہم ابھی کرتے ہیں،پھر جس مولوی نے توڑا تو دیکھا جائے گا مولوی کیا کرے گا جب کچہری نے اجازت دے دی۔

الجواب:

یہ حالت غالبًا اس صورت میں ہوتی ہے کہ عورت جس سے نکاح کرنا چاہتی ہے وہ غیر کفو ہو یعنی مذہب یا نسب یا چال چلن یا پیشہ میں ایساکم کہ اس سے اولیائے زن کے لیے باعث ننگ وعار ہو،ایسا نہ ہو تو اس درجہ بے حیائی کیوں اختیار کرے اور اس صورت میں نکاح باطل محض ہے،جب تك ولی پیش از نکاح اسے غیر کفو جان کر بالتصریح اجازت نہ دے۔ درمختار میں ہے:

(ویفتی)فی غیر الکفو(بعدم جوازہ اصلا)وھو المختار للفتوی لفساد الزمان [1]۔

غیر کفو میں نکاح کے عدم جوا ز کافتوٰی دیا جائے گا اور یہی فتوٰی کے لیے مختار ہے کیونکہ زمانہ میں فساد برپا ہوچکا ہے۔(ت)

اولیاء پر لازم ہے کہ جب کفو پائیں تزویج میں جلدی کریں کہ ایسے وقائع سے ننگ وبے حیائی کادروازہ نہ کھلے۔ حدیث میں ہے:

یا علی! لاتؤخر ثلثۃ الصلٰوۃ اذاحانت و الجنازۃ اذا حضرت والایم اذا وجدت

اے علی(رضی الله تعالی عنہ)!تین چیزوں میں تاخیر نہ کرو نماز میں جب وقت ہو جائے،جنازہ میں جب حاضر

 


 

 



[1] درمختار کتاب النکاح باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن