دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ٧٤:              از سلطان پور(اودھ)محلہ پرتاب گنج مرسلہ حافظ عبدالغنی صاحب ١٤ رمضان المبارك ١٣٣٨ھ

زیدنے پسر بکر سے اپنی لڑکی کا نکاح بموجودگی خود کیاا و ر ہندہ کئی بار اپنی سسرال بھی گئی پھر مخاصمت کی وجہ سے رخصتی تین سال سے بند کردی،ہندہ اپنے والد زید کی وجہ سے مجبور ہے،اب زید نے ایك دعوٰی فسخ نکاح کا اپنی لڑکی کے نام دائر کیا ہے کہ میرانکاح نابالغی کی حالت میں ہوا،زید کا بیان ہے کہ لڑکی کا نکاح میری عدم موجودگی میں ہوا ہے کیونکہ میں شادی کا سامان مہیا کرکے کسی ضرورت سے ہفتہ عشرہ کے لیے کسی دوسرے شہر کو چلا گیا تھا بی بی نے میری بے اجازت نکاح کردیا اس کچہری میں زید نیز اہل محلہ نے حلف اٹھایا حالانکہ دعوی ا س بنا پر خارج ہوگیا کہ بکرکے وکلانے اس بات کو ثابت کردیا کہ زید خود موجودتھا اور زید کی اجازت سے قاضی نے نکاح پڑھایا،لہذا زید و معین زید کا شرعًا کیاحکم ہے ؟ اور ایسے جھوٹے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

الجواب:

حدیث میں ہے:

شاھد الزور لاتزول قدماہ حتی یوجب اﷲ لہ النار [1]۔

جھوٹا گواہ وہاں سے اپنے پاؤں ہٹا نے نہیں پاتاکہ الله تعالٰی اس کے لیے جہنم واجب کردیتا ہے۔

گواہوں کا تویہ حال ہے،اور زید پر ان سب کے برابر وبال ہے کہ وہی ان کو جھوٹی شہادت پر باعث ہوا،پھر انھوں نے عورت کو شوہر سے جدا کرنا ا ور غیر منکوحہ ٹھہرانا چاہا،یہ دوسرا کبیرہ ہے،غرض یہ سب لوگ فاسق معلن ہیں ان کو امام بنا نا گناہ،اور ان کے پیچھے نماز پڑھنی گناہ۔ اور پڑھ لی ہو تو پھیرنی واجب۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٧٥:           مسئولہ سید ایوب علی صاحب ساکن بریلی محلہ بہاری پور کسگران

جوشخص وہابیہ سے میل جول اور باہمی شادی بیاہ رکھتا ہو اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ وہابی ہے اس کے یہاں شادی بیاہ کرسکتے ہیں جبکہ یہ معلوم ہے کہ وہابیہ سے اس کا میل جو ل ہے۔ بینوا توجروا

الجواب:

وہابیہ سے میل جول رکھنے والا ضرور وہابی ہے کہ وہابیہ کو گمراہ بد دین نہیں جانتا تو خود گمراہ بد دین ہے ا ور اس کے ساتھ مناکحت ہو ہی نہیں سکتی،اور اگر ان کو گمراہ بد بدین جانتا اور کہتا ہے پھر بھی ان سے میل جول رکھتا ہے توسخت فاسق بیباك ہے اس کی مناکحت سے احتراز چاہئے۔ والله تعالٰی اعلم


 

 



[1] تاریخ بغداد محمد بن عیسٰی دارالکتاب العربی بیروت ٢/٤٠٣،سنن ابن ماجہ باب شہادت الزور ص ١٧٣،تاریخ کبیر باب ف ١/٢٠٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن