30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٦٦ تا ٧٢: از بنارس محلہ پتر کندہ مرسلہ جناب مولانا مولوی عبدالحمید صاحب پانی پتی زید کرمہ ٢٧ شعبان ١٣٣٨ھ
علمائے دین ان مسائل میں کیا فرماتے ہیں:
(١)نابالغ لڑکے اور لڑکی سے ایجاب وقبول کرانے سے نکاح صحیح ہوتا ہے یا نہیں؟
(٢)یہاں دستور ہے کہ نکاح خواں نابالغ کے باپ یا کسی اورولی سے اجازت لے کر دو گواہوں کے ساتھ نابالغہ دلھن کے پاس آتے ہیں اور اس کو کلمہ شہادت وآمنت بالله پڑھا کر کہتے ہیں کہ تمھارا نکاح بعوض عہ/٨ مہر کے فلاں لڑکے مسمی فلاں سے ہوتا ہے تم نے قبول کیا کہو ہاں قبول کیا،اسی طرح تین بار کہلاتے ہیں اس کے بعد نابالغ دولھا کے پاس آتے ہیں اور وہی سب کلمات پڑھا کر کہتے ہیں کہ فلاں کی لڑکی مسماۃ فلاں بعوض عہ/٨ مہر کے تمھارے نکاح میں آتی ہے تم نے قبول کیا،کہو ہاں قبول کیا۔ اسی طرح تین بار کہتے ہیں غرض دونوں جانب قبولیت ہوتی ہے ایجاب کا پتا نہیں،شرعًا یہ نکاح صحیح ہوجاتاہے اور اس مجلس میں بسااوقات ایسا ہوتا ہے کہ دلھن یا دولھا نابالغان کے وہ سب یا اور ولی موجو دنہیں رہتے بلکہ وہ اپنے اور کاموں میں مشغول رہتے ہیں اس طریقہ میں شرعًا جو خرابی اورنقص ہو اس کی تصریح فرمائیں،اور شرعًا جو طریقہ نکاح مسنون ہو ارشاد فرمائیں۔
(٣)اگر ولی خطبہ مسنون نہ پڑھنے یاصرف ایجاب وقبول کرنے پر قادر ہو توغیر سے ایجاب وقبول کرانا کیسا ہے؟
(٤)نکاح خواں کو اُجرت لینا اور دینا کیسا ہے؟
(٥)اگر اُجرت نکاح اپنے مصر ف میں نہ لائے بلکہ مسجد
کے تیل اور چٹائی میں صرف کرے تو جائز ہے یا نہیں؟
(٦)نوشہ کے سرپر پگڑی رکھنے کے واسطے اس کے پھوپھا یا بہنوئی کوبلاتے ہیں
جب تك یہ نہیں آتے دوسرا پگڑی نہیں رکھ سکتے،جب یہ آتے ہیں تو بغیر دس پانچ روپے
لیے نہیں رکھتے،جب کم ہو تا ہے تولینے پر انکار اور زیادتی پر اصرارکرتے ہیں،جب
حسب مرضی پالیتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں،اور بعض پھوپھا داماد قبل لینے کے رکھ دیتے
ہیں،اس کے بعد جو ملالے لیا،اور بعض کچھ اصرار کرکے اور زیادہ لیتے ہیں آیا شرعا
یہ لینا دینا کیسا ہے؟ اور اس کو ضروری حق سمجھنا اور اس پر اہتمام واصرار کرنا
کیسا ہے؟
(٧)شرعًا ولیمہ کی تعریف کیا ہے اور اس کی مدت کَے روز تك ہے؟
(الف)پہلے دعوت کرناپھر بارات اور رخصتی کرکے دلھن لانا یہ ولیمہ ہے یانہیں؟
(ب)نابالغ کی رخصتی کے بعد چونکہ زفاف نہیں ہوتا تو بعد دلھن لانے کے دعوت کرنا ولیمہ مسنون ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع