دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ٦٣:               از دہلی پہاڑ گنج مسجد غریب شاہ مسئولہ سید عبدالکریم صاحب قادری رضوی    ٩ شوال ١٣٣٩ھ

بخدمت جناب قبلہ حضرت مولانا مولوی احمدرضاخاں صاحب نائب رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دامت برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شریف زادہ نے ایك عورت کو جو قوم کی چماری تھی مسلمان باقاعدہ کیاا ور اس سے نکاح کیاا ور اپنے مکان میں لے گیا،جب اہل برادری کو معلوم ہوا کہ اس نے خاندان قادریہ اور سادات کے بٹالگادیا کہ چماری کو مسلمان کرکے نکاح پڑھ لیا اور پردہ میں بٹھالیا،وہ عورت د و سال سے بیوہ تھی تمام اہل برادری اور تمام مسلمانوں اور ہندؤوں نے اس عورت کو بے پردہ کیا اور بے عزتی کی اور غیر محرموں نے مارپیٹ بھی کی اوراسے تھانہ میں پہنچادیا،اب سوال یہ کہ اس عورت نومسلمہ کے ساتھ ایسا کرنے کی الله و رسول جل وتعالٰی وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم اجازت دیتے ہیں یا نہیں؟ اور جو لوگ ا س میں شریك ہوئے وہ کس گناہ کے مرتکب ہیں یا جس نے مسلمان کرکے اسے اپنے نکاح میں لایا وہ گنہگارہے اوراس سے ترك موالات کرنا برادری سے خارج کرنا اس کاحقہ پانی بند کرنا شرعا جائز ہے یانہیں؟ اور وہ عورت کفو میں کب آسکتی ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

مسلمان کرنا باعث اجر عظیم ہے اور اس سے نکاح کرنا پردہ میں بٹھانا بھی کارخیر ہے اور ا س بنا پر اسے برادری سے خارج کرنا ظلم ہے،ا ور اس مسلمہ عورت کے ساتھ جو زیادتی اور مار پیٹ اور بے پردگی کی گئی سب حرام اور سخت حرام اور ظلم شدید تھا،ایساکرنے والے حق العبد میں گرفتار ہیں اورالله و رسول ان سے ناراض ہیں جل وعلاوصلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ بالغ مرد کے لیے کفاءت کچھ شرط نہیں واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٦٤:               از رامہ تحصیل گوجر خاں ضلع راوالپنڈی ڈاکخانہ جاتلی مسئولہ محمد جی                ٢٧ شوال ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مدعی کے تین شاہد شہادت دیتے ہیں کہ والد دختر نابالغہ نے سفرسے ایك خط اپنے بھائی کو لکھا کہ میری دختر نابالغہ فرحان بی بی کاناتا یا نکاح جس جگہ تمھاری مرضی ہو کردو،ہم لوگ اس کاغذ کے سامعین ہیں،بعدہ اس وکیل والد کے ایك لڑکے نابالغ مسمّٰی کہٹرکہ جس کا کوئی عصبہ زندہ نہیں ہے کنایہ نکاح کے طور پر کردیا تھا اور لڑکے معلوم کی طرف سے اس کے ماموں نے اس کے لیے قبول کرلیا ہے اورہم نے یہ نکاح ہی سمجھا ہے،یہ تقریر شاہدین مدعی کی بتمامہ ہے،اب والد دختر معلومہ کا سفر سے بالکل منکر ہے اور گواہ اس کے بھی منکر ہیں،تقریر بالا سے،یا کہتے ہیں کہ ناتا ہوا ہے نہ نکاح حالانکہ وکیل فوت ہوگیا اور کاغذ بھی گم ہوگیا ہے۔ قیمت کاغذ دی جائے گی،بینوا توجروا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن