30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں سے ہندہ بہ نسبت کلثوم کے زیادہ مشہورہے اس لیےاس سے کافی طریق سے تعریف وتعیین عور ت مذکورہ کی بوقت نکاح سمجھی گئی، اس بنیا د پرنکاح صحیح شرعی منعقد ہوگیا۔ امید کہ جوا ب صاف مرحمت فرمائیے۔ بینوا توجروا۔
الجواب:
اگر ہندہ ا س عورت کا نام ہے (نہ جس طرح عورتوں کو ہندہ سلمٰی مردوں کو زید عمرو سے تعبیر کرتے ہیں)اور اس نام اور صرف ذکر پدر بے ذکر جد سے حاضرین میں دو گواہان صالح شہادت نکاح مسلمہ نے اسے پہچان لیا تو نکاح صحیح ہوگیا اس کے دس نام اور بھی ہونا کچھ مضر نہیں لان المقصود التعریف لاتکثیر الحروف (کیونکہ مقصود پہچان ہے الفاظ کی کثرت مقصد نہیں۔ ت) والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٥٦: از پچھم گاؤں ضلع پٹرا بنگال مرسلہ سید عبدالاغفر صاحب ١٠ ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ معتمد و معتبر ایك گواہ مذکورسے بالغہ عورت کا نکاح درست ہوگا یا نہیں یعنی ایك گواہ سے نکاح درست ہوگا یانہیں۔ بینوا توجروا۔
الجواب:
نکاح ایك گواہ سے نہیں ہوسکتا
جب تك دو مرد یا ایك مرد دوعورتیں عاقل بالغ مسلم نہ ہوں والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٥٧: از گوپال ناگر پرگنہ پیلی بھیت مسئولہ نثار احمد صاحب ۱۳
ربیع الآخر ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے اپنے بھائی مرحوم عمر کی بی بی ہندہ سے بعد انقضائے میعاد عدت نکاح کی درخواست کی اس نے انکار کیا اور نہایت ناخوشی ظاہر کی تو زید کے رشتہ داران نے جبرًا اذن لینا چاہا ہندہ نے رونا شروع کیا اور کہاکہ میں ہرگز رضامند نہیں تم جبر کرتے ہو اس وجہ سے کہ میرا کوئی عزیز ہمدرد یہاں موجود نہیں، ان لوگوں نے کہا کہ رونا بھی اذن میں شامل، نکاح پڑھا کر مٹھائی تقسیم کردی، بعد ایك ماہ کے ہندہ اپنے والدین کے یہاں کسی حیلہ سے چلی آئی اور جانے سے انکار ہے کہ میں نے اذن نہیں دیا فرضی نکاح پڑھا لیا میں ہر گز نہیں جاؤں گی، تو یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
اگر اس نکاح کے بعد ہندہ نے زید کے ساتھ خلوت وصحبت بلاجبر واکراہ کی تونکاح جب نافذ نہ تھا اب نافذ ہوگیا، اور اگر خلوت نہ کرنے دی یاوہ بھی بالجبر ہوئی تو ہندہ کی ناراضی سے وہ نکاح باطل محض ہوگیا۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٥٨: از موضع میراں پور مسئولہ سید عاشق حسین ولد محمد حسین ١٢ شعبان ١٣٣٨ھ
علمائے دین ونائب رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ وقت نکاح کے وکیل کس طرف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع