دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ٥٤:           از شہر بریلی محلہ کٹرا گلی حکیم وزیرعلی مسئولہ ولایت احمد صاحب     ٢ ذی الحجہ ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص ولایت احمد کا عقد قریشی بانو جس کی عمر قریب بیس سال سے زائد ہے اس کے ساتھ ہوا لیکن مسماۃ مذکورہ کی اجازت لینے کے لیے نہ وکیل صاحب گئے اور نہ گواہان گئے اور نہ مسماۃ مذکورہ سے اجازت باقاعدہ طورپر لی گئی صرف مسماۃ کے والد کی اجازت سے عقد پڑھا دیا گیا ایسی صورت میں عقد ہوا یا نہیں، اور مسماۃ مذکورہ ولایت احمد کی زوجیت میں رہتی ہے اور قریب ایك ماہ کے حمل بھی ہے حالانکہ والد مسماۃ سے کہا گیا کہ مسماۃ سے اجاز ت لینا چاہئے انھوں نے جواب دیاہمارے یہاں ضلع بدایوں میں یہی قاعدہ ہے۔

الجواب:

بالغہ کا عقد کے بے اس کے اذن کے ہو بالغہ کی اجازت پر موقوف رہتاہے، اگر جائز کردے جائز ہوجاتا ہے، رَد کرے باطل ہوجاتاہے، رخصت ہو کر شوہر کے یہاں جانا بھی اجازت ہے اذاکان غیر مسبوق بالرد (جبکہ پہلے بالغہ کی طرف سے اس کو رد نہ کیا گیا ہو۔ ت) خصوصًا یہاں توحمل موجود ہے لہذا عقد نافذ ہوچکا اب اعتراض کی گنجائش نہیں۔ والله تعالٰی اعلم،

مسئلہ ٥٥: از ریاست رام پور محلہ زیارت حلقہ والی مرسلہ اکرام الله خاں صاحب عرف چندامیاں ١٤ ذی الحجہ ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدکا نکاح اپنی برادری میں ایك عورت سے بایں صورت ہو اکہ گواہان نے مسماۃ مذکورہ کا نام ہندہ عرف خویلہ بنت عمر و جلسہ نکاح میں لے کر ادائے شہادت کی اس سے عورت مذکورہ کی تعریف وتعیین کما حقہ نزد جلسہ ہوگئی اور کوئی شبہ واشتراك نزد زید وقرابت داران زید جو موجود تھے باقی نہیں رہا اور ایجاب وقبول ہوکر نکاح ہوگیاا ور گواہان نکاح عورت مذکورہ کے قریبی رشتہ دار تھے جن کی گودوں میں عورت مذکورہ نے پرورش پائی ہے۔ اب والدہ مسماۃ کہتی ہیں کہ نکاح صحیح منعقد نہیں ہوا اس لیے کہ نام عورت کا جلسہ نکاح میں غلط لیا گیاہے اس کا نام کلثوم ہے، چنانچہ مہر میں اس کا نام کلثوم کندہ ہے حالانکہ سوائے مہر کے ہرجگہ ا س کانام ہندہ ہے حتی کہ تنخواہ جو مقررہ گورنمنٹ ہے اس کی وصول یابی کی رسید وں میں بھی یہی نام ہندہ لکھاجاتا ہے اور نیز گورنمنٹی چٹھی میں بھی یہی نام درج ہوتا ہے اور جو عرائض گورنمنٹ میں قبل اس سے دی گئی ہیں ان میں بھی یہی نام تحریر ہے اور عمرو کے انتقال کے بعد جو درخواست باستحقاق وراثت دی گئی ہیں ان میں بھی یہی نام ہے غرضیکہ عورت مذکورہ کے دونوں نام ہیں، ایسی حالت میں یہ نام غلط قرار دے کر نکاح کو غیر صحیح شرعا مانا جائے گا یا یہ کہ عورت کے  نام دونوں اور چونکہ ان دونوں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن