30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مہینے سے تھی جب وہاں آئی تو ادھر اُدھر پتا لگایا گیا مگریہ پتا نہیں لگا کہ عورت کہا ں کی ہے اور اس کا شوہر مرگیا ہے یا زندہ ہے اور لاپتا ہوگیا یا طلاق دے دیا، اب اس کو ایك شخص نے نکاح کرنے کے لیے رکھا ہے بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر اس کا شوہر زندہ رہتا تو لڑکے کو نہ چھوڑتا، اب اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
نکاح نہیں ہوسکتا،
|
فان المانع معلومہ والمزیل مجھول وما ثبت بیقین لایزول الا بیقین مثلہ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کیونکہ اس سے نکاح میں مانع (شادی شدہ) ہونا معلوم ہوتا ہے اورمانع کو ختم کرنے والا (خاوند کا فوت ہونا یا طلاق دینا) معلوم نہیں ہے تویقینی امر کا زوال بھی اس جیسے یقینی امر سے ہی ہوسکتا ہے۔ والله تعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ ٤٦: از ملیح آباد ضلع لکھنؤ مرسلہ محمد یوسف خاں صاحب ١١ جمادی الاولٰی ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص حنفی المذہب بحلف کچہری میں بیان کرتا ہے کہ اس نے ایك مسماۃ کے ساتھ عقد کے وعدہ پر متعہ کرلیا، اب ایسا شخص مذہب حنفی کے اندر داخل رہا یا نہیں؟ اور سنی حنفی لوگوں کو نماز میں اس کی امامت یا جماعت جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کا یہ فعل شرعًا کیا قراردیا جاسکتا ہے؟ اور ایسی حالت میں اس کی بیعت ارادت جوایك بزر گ کے ہاتھ پر کی تھی قائم رہی یا نہیں؟ اور ایسے شخص کے افعال واقوال معتبرہوں گے یا نہیں؟ اور حنفی سنی لوگ بعدا س کے مرنے کے اس شخص کی تجہیز وتکفین ونماز جنازہ پڑھنے کے شرعا ذمہ دار ہیں یا نہیں؟
الجواب:
متعہ نص قرآن عظیم واجماع ائمہ اہلسنت بلا شبہ باطل وحرام قطعی ہے،
|
قال تعالٰی: فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوۡنَ ۚ﴿۷﴾[1]۔ |
الله تعالٰی نے فرمایا: جو شخص (بیویوں اور لونڈی مملوکہ) کے علاوہ غیر کی خواہش کرتاہے وہ حد سے متجاوز ہے۔ (ت) |
شخص مذکوراس کے ارتکاب اور کچہری میں اعلان سے فاسق معلن ہوا اس کی امامت ممنوع اور اس کے پیچھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع