30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نکاح آورد کہ صغیر ست درخانہ خود دختر نشستہ ست محض ایجاب وقبول کردہ پدرش بمرد دختر دوسہ سال منقضی گردید کہ بالغہ است وکود ك تاحال خورد آیا شرعا اکنوں بر برا دران گناہ ست یا نہ، یا حوالہ آں خورد بکنند؟ ایں چنیں کار برائے پدر مرحوم چگونہ باشد و چہ گناہ؟ |
بچہ ہے اس لیے باپ نے بیٹی کو اپنے گھرپر رکھا اور رخصتی نہ دی، باپ کے فوت ہونے پر بیٹی دو تین سال سے بالغ ہے اور لڑکا تاحال نابالغ ہے تو کیا اب لڑکی کے بھائیوں پر کوئی گناہ ہوگا اگر وہ نابالغ کے حوالے نہ کریں، یا گناہ نہ ہوگا؟ اور اب باپ مرحوم کے بارے میں بھی بتا یا جائے کہ اس کا فعل درست تھا یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیا گناہ ہے؟ (ت) |
الجواب:
|
(١) پیر زن راخود جبر برنکاح نتواں کردہ جوان نیزاگر بر نفس خود اطمینان دارد واتباع رسم باطل ہنود نمی کنند از قید نکاح دیگر آزا دماندنش می رسد کمادل علیہ حدیث ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا وبیناہ فی اطائب التھانی آرے اگر برخود اطمینان ندارد نکاح واجب ست والله تعالٰی اعلم۔
(٢) قاصرہ رانکاحیکہ پدر کرد فسخ نتواں نمود گوبا غیر کفو وبغبن فاحش درمہر باش صبی اگر مراہق شدہ زنش رامے خواہد باوسپر دن لازم ست۔ والله تعالٰی اعلم
|
(١) عورت بوڑھی ہو تو اسے نکاح پر مجبور نہ کیا جائے اور اگر جوان ہے تو بھی اس پر جبر نہیں بشرطیکہ وہ اپنے نفس کو محفوظ رکھنے میں مطمئن ہو، اور ہندؤوں کی غلط رسم کی پیروی میں نکاح سے انکار نہ کرتی ہو، توا س کو دوسرے نکاح کی قید سے آزاد رہنے کا حق ہے جیساکہ ام سلمہ رضی الله تعالٰی عنہا والی حدیث اس پر دال ہے، اور اس کو ہم نے اطائب التہانی میں بیان کیا ہے،ہاں اگر جوان عورت کو اپنے نفس کے بارے میں اطمینان نہ ہو تو پھر اس پر نکاح کرنا واجب ہے۔ (ت) والله تعالٰی اعلم۔ نابالغہ کا نکاح جو والد نے کیا ہے وہ لازم ہے کفو میں ہو یا غیر کفو میں، پورے مہر سے ہو یا بہت کم مہر پر، لڑکا اگر قریب البلوغ ہواور وہ بیوی کی رخصتی کا مطالبہ کرے تو رخصتی ضروری ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ٤٥: از مقام گائے گھاٹ ڈاکخانہ ہلدی ضلع بلیا مرسلہ مولوی عبدالحی صاحب ٩ ربیع الآخر ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت گنگی یہاں ایك ماہ سے آئی ہے اس کے ساتھ اس کا ایك لڑکا چار پانچ برس کا ہے، اس کے قبل یہ عورت یہاں سے دس میل پر ایك گاؤں ہے وہاں پندرہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع