دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

یہ نہ سمجھا کہ اس لفظ سے نکاح منعقدہو جاتاہے۔ ت)بڑھایا، اور امام برہان الدین نے اصل مقصود لفظ لایفھما کونہ نکاحا(ایسا لفظ جس سے دونوں نے نکاح ہونا نہ سمجھا۔ ت) فرمایا، علامہ ابن عابدین نے منحۃ الخالق میں کلام خانیہ سے یہی اخیر فقرہ مقصود ہ نقل کیا اول ترك کردیا،

حیث قال قال فی الخانیۃ وان لم یعلما ان ھذالفظ ینعقد بہ النکاح فھذہ جملۃ مسائل[1] الخ۔

جہاں انھوں نے کہا کہ خانیہ میں فرمایا کہ اگر انھوں نے اس لفظ سے نکاح ہونا نہ سمجھا تویہ تمام مسائل ہیں الخ (ت)

اسی قدر نے دلیل دوم سے رفع اعتراض کردیا۔

۳۹ثم اقول: پھر جس طرح علم بمعنی اول اصلًا ضرورنہیں بمعنی دوم دیانۃً مطلقًا ضرور ہے قال تعالٰی

لِاُنۡذِرَکُمۡ بِہٖ وَمَنۡۢ بَلَغَ ؕ [2](تاکہ تمھیں ڈر سناؤ ں اور ان لوگوں کوجن کویہ ڈر پہنچے۔ ت) اگرچہ یہ بلوغ حکم حکمًا ہو جیسے دارالاسلام میں ہونا اورسیکھنے کا تیسر کہ پھر نہ جاننا اپنی تقصیر ہے، ولہذا جہل کو عوارض مکتسبہ سے شمار فرماتے ہیں کہ ازالہ پرقا در ہوں کہ باقی رکھنا گویا آپ ا س کا حاصل کرناہے یہی منشاہے کہ نشہ کی طلاق واقع ہے اگرچہ ایقاع کو عقل ضرور، اور نشہ ا س کا مزیل مگر دانستہ اس کا ارتکاب خود اس کا قصور ،اصول امام بزدوی میں ہے:

الجھل فی دارالحرب من مسلم لم یھا جریکون عذرا فی الشرائع حتی لاتلزمہ لانہ غیر مقصر وکذلك الخطاب فی اول مانزل فان من لم یبلغہ کان معذور ا فاما اذا انتشرالخطاب فی دارالاسلام فقد تم تقصیر فمن جہل بعد فانما اتی من قبلہ تقصیرہ فلا یعذر کمن لم یطلب الماء فی العمران وتیمم وکان الماء موجود افصلی لم یجز [3]۔

دارالحرب میں مسلمان جوکہ ہجرت کرکے دارالاسلام نہ آیا ہو اس کی شرعی مسائل میں جہالت عذر ہے کہ اس عذر کی بناء پر وہاں اس کے لیے لازم نہ ہوں گے، کیونکہ یہ اس کی طرف سے کوتاہی نہیں ہے، یونہی جب پہلا خطاب نازل ہوا اور دارالاسلام میں رہنے والے کو نہ پہنچا تووہ بھی معذور قرار پائیگا لیکن وہ خطاب جب دارالاسلام میں پھیل جائے اور تبلیغ تام ہوجائے اس کے بعد جو جاہل رہے تویہ اس کی کوتاہی شمارہوگی تو وہ معذور نہ قرار پائے گاجیسا کہ کوئی شخص آبادی میں جہاں  پانی موجود ہے تو پانی طلب یا تلاش کئے بغیر تیمم سے نماز پڑھ لے تو نماز نہ ہوگی۔ ت)

 


 

 



[1] منحۃ الخالق حاشیۃعلی البحرالرائق  کتاب النکاح ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ٣/٨٥

[2] القرآن ٦/١٩

[3] اصول البزدوی  باب العوارض المکتسبہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٣٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن