30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاحب فتاوٰی بزازیہ کی بھی یہی رائے ہے، درمختار کے فتوی کو ردالمحتار میں لکھا ہے کہ اس میں اختلاف ہے، اب آپ کے نزدیك اگر یہ نکاح جائز ہے تو شبہہ مذکورہ بالا کا جواب مدلل طور سے ارقام فرمائے اور اگر ناجائز ہے تو یہ فرمائے کہ مجوزین کی دلیل بالکل سست ہے یا نہیںـ؟ تیسری دلیل میں نےان لوگوں کی نہیں دیکھی، اگر آپ کی نظرسے گزری ہو تومطلع فرمائیے، یہ بھی جانتاہوں کہ آپ بہت عدیم الفرصت ہوں گے، مگرخدا نے وارث الانبیاء آپ کو کیا ہے، سائل اور کس سے اپنے شہبے رفع کرے، والسلام۔
الجواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ، فقیرکی رائے میں دونوں دلیلیں اعتراض سے بری اور دونوں قول اپنے اپنے محل پر صحیح ہیں، دلیل اول کی برأت تو واضح تر، امام اجل قاضی خاں نے فتاوٰی خانیہ میں امام ظہیرالدین مرغینانی نے فتاوٰی ظہیریہ امام برہان الدین صاحب ہدایہ نے کتاب التجنیس والمزید میں اسے افادہ فرمایا اور امام محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر، پھر محقق زین نے بحرالرائق میں اس پر تعویل کی، اس میں صورت مذکورہ کو ہزل نہ کہا بلکہ ایك مقدمہ دلیل پر مسئلہ ہزل سے استدلال فرمایا ہے، تقریر کلام یہ ہے کہ یہاں انعقاد نکاح سے مانع ہوتویہی کہ معنٰی معلوم نہیں،اورایسا ہو تو علم بمعنٰی شرط ہولیکن وہ شرط نہیں کہ اس کااشتراط ہو تو قصد ہی کے لیے اوریہاں قصد درکارنہیں، دیکھو ہزل میں معنی مقصود نہیں ہوتے اورنکاح صحیح ہے، اسی مطلب کو تجنیس میں بایں عبارت ادافرمایا:
|
ولو عقدا عقد النکاح بلفظ لایفھمان کونہ نکاحا ھل ینعقد اختلف المشائخ فیہ قال بعضھم ینعقد لان النکاح لایشترط فیہ القصد [1]۔ |
اگر مرد وعورت نے ایسے الفاظ سے نکاح منعقد کیاجن سے ان دونوں کو نکاح ہونے کا پتا نہ چل سکے، کیا اس صورت میں نکاح ہوجائے گا اس بارے میں مشائخ کا اختلاف ہے، بعض نے فرمایا کہ نکاح منعقد ہوجائےگا کیونکہ نکاح میں قصد شرط نہیں ہے۔ (ت) |
رہی دوسری دلیل، اس پراعتراض اشتباہ معنٰی سے ناشی ہے، فقیر بعون القدیر اسے ایسے نہج سے بیان کرے جس سے دلائل واحکام سب کا انکشاف ہوجائے ۳۸فاقول: وبالله التوفیق یہاں دوچیزیں ہیں ۱لفظ کا مفہوم کہ لغوی شرعی عرفی حقیقی مجازی کی طر ف مقسوم، اور ۲اس کا حکم کہ غرض غایت مقصود وثمرہ وغیرہا سے موسوم، ان دونوں پر لفظ کے معنٰی مضمون حتی کہ موضوع لہ کا بھی اطلاق آتا ہے اگرچہ اول کے بعض
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع