30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس صورت میں جبکہ عاقدین بالکل سمجھتے ہی نہیں کہ ان الفاظ کے کیا معنٰی ہیں اور کس موقع میں استعمال کئے جاتے ہیں توہزل کیسے ہوسکتا ہے، قطع نظر اس کے کہ ہزل میں اگرچہ ہازل نفس حکم سے راضی نہیں ہوتا لیکن اس کے اسباب سے راضی رہتاہے جیساکہ نورالانوار میں ہے:
|
وانہ ینافی اختیار الحکم والرضاء بہ ولاینافی الرضاء بالمباشرۃ [1]الخ۔ |
مذاق، حکم اور اس پر رضامندی کے منافی ہے لیکن کا م کو سرانجام دینے کے لیے منافی نہیں ہے۔ (ت) |
اور یہاں عاقدین جانتے ہیں کہ یہ الفاظ کیسے ہیں اورا ن کے کیا معنٰی ہیں، تو رضا بالا سباب بھی مفقود ہے لہذا اس صورت کو ہزل میں داخل کرناکسی طرح صحیح نہیں ہوسکتا، دوسری دلیل مجوزین کی یہ ہے کہ اگرچہ متعاقدین معنٰی نہیں سمجھتے لیکن ان کا جہل معتبر نہ ہوگا اور نکاح منقعد ہوجائے گا۔
|
لان الدار دارالاسلام فلایکون الجھل فی احکام الشرعیۃ عذرا۔ |
چونکہ یہ دارالاسلام ہے لہذا احکام شرعیہ سے جاہل ہونا کوئی عذر نہ بن سکے گا۔ (ت) |
اس جگہ دعوٰی ودلیل میں صراحۃً تخلف ہے، دلیل کا منشا تویہ ہے کہ احکام شرعیہ میں جہل معتبر نہیں، یہ ضرورت قابل تسلیم ہے لیکن یہ اس امر کو مستلزم نہیں کہ زبان عربی سے جہل بھی غیر معتبر ہو احکام شرعیہ منحصر بزبان عربی نہیں، عاقدین احکام نکاح کو زبان غیر عربی مثلًا فارسی اردو وغیرہ میں جانتے ہیں اور زبان عربی سے واقف نہیں تویہ نہیں کیا جاسکتا کہ جاہل بالاحکام ہیں، جہل بالاحکام اور جہل باللسان کو متحد جان کر دونوں کو غیر معتبر کہنا صحیح نہیں ہوسکتا، لہذا جب عاقدین کو کسی طرح اس کاعلم نہیں کہ ان الفاظ کے کیا معنٰی ہیں اور کس موقع پر اس کا استعمال ہوتاہے، توان کے تلفظ سے نکاح نہیں ہوسکتا، فصول عمادی میں ہے:
|
انہ لایصح عقدمن العقود اذالم یعلما معناہ [2] اھ ۔ |
جب گواہ حضرات کسی عقد کا معنٰی نہ سمجھیں تو عقد صحیح نہ ہوگا اھ (ت) |
فتاوٰی حمادیہ میں مثل ا س کے لکھا ہے، شمس الاسلام اوزجندی سے کسی نے ا س مسئلہ کو پوچھا، فرمایا: نہ منعقد ہوگا،
|
لان المرأۃ فی ھذہ بمنزلۃ الطوطی والصبی الذی لایعقل۔ |
کیونکہ اس معاملے میں عورت طوطے اور ناسمجھ بچے کی طرح ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع