دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

(جیسا کہ الشفاء اور الاشباہ وغیرہما میں تصریح کی گئی ہے۔ ت) ایسی صورت میں بحکم فقہ اصلًا مطلق نکاح نہ ہوگا، لہذا احتیاط کی ضرورت ہے، اگر ایسا واقع ہو لیا یعنی اس کی گواہیوں پر مطلع ہوکر پھر اسے معظم ومتبرك سمجھ کر نکاح خوانی کے لیے بلایا تو بعد توبہ تجدید اسلام تجدیدنکاح لازم۔ والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٣٧:                              از نگلہ مرہرو ڈاکخانہ بیلاؤ دہ ضلع میرٹھ مسئولہ محمدذاکر علی صاحب

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دو لڑکیاں توام ہیں، کمرسے لے کر سرین تك جڑیں ہوئی ہیں، مبر زایك ہے، اور باقی عام اعضاء الگ الگ علیحدہ علیحدہ، وہ اپنی مادری زبان تلنگی میں اچھی طرح گفتگو کرسکتی ہیں، عمر ان کی بارہ سال ہے، یہ قصہ سکندر آباد دکن کاہے، میں نے اس کو اخبار وطن لاہور جلد نمبر ٨ ٢٣ مورخہ ١٢ جولائی ١٩٠٨ ص ١٣ میں دیکھا ہے، لکھاہے کہ یہ ہندوہیں، ان کے والدین کو ان کے ذریعہ سے کافی آمدنی ہے، درصورت صحیح ہونے اور مسلمان ہونے ان کے لیے ان کی صورت نکاح کیاہے؟ اگر کیا جائے تو دو بہنیں ایك مردکے نکاح جمع نہیں ہوسکتیں، اور کہاجائے کہ دو سے کیا جائے تو بے حیائی لازم آتی ہے اور یہ دونوں لڑکیاں علیحدہ نہیں ہوسکتیں، حکم اس مسئلہ کا مفصل مدلل ارقام فرمائے اور  روایت فقہاء بھی تحریر کیجئے۔ بینوا توجروا۔

الجواب:

ظاہرًا یہ اخباری گپ ہے، ایسے عجائب اگر نادرًا پیداہوتے ہیں تو عادۃً زندہ نہیں رہتے اگر بارہ بر س سے ایسا عجوبہ ملك میں موجودہوتا تو جب ہی سے تمام اخبار اس کے ذکر سے بھر جاتے، دیار وامصار میں شہر ت ہوتی نہ کہ اب بارہ سال کے بعد درج اخبارہوا، اور بالفرض اگر صحیح بھی ہوا اور وہ دونوں مسلمان بھی ہوجائیں تو شریعت مطہرہ نے کوئی مسئلہ لاجواب نہ چھوڑا، بھلا یہ صورت تو بہت بعید ہے فرض کیجئے جو عورت ابتدائے بلوغ سے معاذالله جذام وبرص میں مبتلا ہو اور اس کے ساتھ ایسی کریہیہ المنظر کہ اسے کوئی قبول نہ کرتا نہ کہ بحالت جذام، اس کے لیے کیا صورت ہوگی، اسے شرع کیا حکم دے گی، ہا ں اسے عفت وصبر کا حکم فرماتی ہے اور روزں کی کثرت اس کا علاج بتاتی ہے، الله عزوجل فرماتاہے:

وَلْیَسْتَعْفِفِ الَّذِیۡنَ لَا یَجِدُوۡنَ نِکَاحًا حَتّٰۤی یُغْنِیَہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ؕ[1]۔

جو نکاح کی طرف کوئی راہ نہ پائیں وہ بچے رہیں جب تك الله اپنے فضل سے انھیں بے پرواہ کردے۔

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] القرآن  ٢٤/٣٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن