دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

عقد پہلے صادر ہوں گے، ان کا نام"ایجاب"رکھا جائے گا ان کے جوا ب میں دوسرا جوکہے گا وہ قبول اقرار پائے گا، مثلًا عورت نے مر دسے کہا"میں نے تجھے اپنی زوجیت میں قبول کیا"یہ ایجاب ہوا اگرچہ بلفظ قبول ہے، مرد نے اس کے جواب میں کہا"میں نے تجھے اپنی زوجیت میں لیا"یہ قبول ہو ااگرچہ بلفظ قبول نہیں، والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٤:              از موضع بیتھو ضلع گیا مرسلہ جناب مولوی سید ظہور احمد صاحب                  ١٦ شوال ١٣٢٤ھ

جناب مولانا صاحب السلام علیک، استفتایہ ہے کہ اگر وکیل بالنکاح یا شاہدین نکاح غیرمقلد وہابی ہو توایسے شخص کی وکالت یا شہادت درست ہوسکتی ہے یا نہیں؟ اور نکاح درست ہوگا یانہیں ا گرا یسے لوگ وکیل یاشاہد ہوں؟

الجواب:

سید صاحب! وعلیك السلام، وہابی وغیر مقلد کی ضلالت جبکہ کفر تك نہ پہنچی ہو (اور یہ غیر مقلد وہابیوں میں نادر ہے اورجیسے طائفہ رشیدیہ پیدا ہوا، مقلد وہابیوں میں بھی کٹر اسمٰعیلوں کی طرح یہی حالت ہوگئی ان میں غالبًا کوئی نہ ہوگا، جس پر بحکم فقہائے کرام لزوم کفر  نہ ہو، اور بہت تو صریح التزام کی حد پر ہیں نسأل اﷲ العافیۃ وحسن العاقبۃ) جب تونکاح میں ان کا شاہد ہونا اصلًا مخل نہیں اوراگر حد کفر پرہوں تو وکالت جب بھی جائز ہے کہ مرتد کو وکیل کرسکتے ہیں اس کی وکالت صحیح ہوجائے گی اگرچہ اس سے میل جو ل اختلاط حرام ہے، ہندیہ میں ہے:

تجوز وکالۃ المرتد بان وکل مسلم مرتدا وکذ الوکان مسلما وقت التوکیل ثم ارتد فھو علی وکالتہ الاان یلحق بدارالحرب فتبطل وکالتہ کذافی البدائع [1]۔

مسلمان نے مرتد کو وکیل بنایا یا مسلمان کو وکیل بنایاوہ بعد میں مرتد ہوگیا تو یہ وکالت باقی رہے گی، مگر جب  وہ دارالحرب بھاگ جائے تو وکالت ختم ہوجائے گی، بدائع میں ایسے ہی ہے۔ (ت)

رہی شہادت،عوام میں دو شخص جن کو گواہی نکاح سے نامزد کیا جاتاہے وہ اگر دونوں مرتد وہابی تھے مگر جلسے میں اور دو مرد یا ایك مرد دوعورتیں مسلمان ہیں جنھوں نے معًا ایجاب وقبول سنا اور سمجھا جب تو اگرچہ نکاح صحیح ہوگیا، لوجود الشھود وان کان من سموا شھودامرتدین (گواہوں کی حاضری کی وجہ سے،اگرچہ انھوں نے مرتد گواہوں کو نامز د کیا ہو۔ ت) اور اگر صرف یہی حاضر وسامع وفاہم تھے یااور جتنے ہیں وہ بھی ایسے ہی ہیں ایك نصاب مسلمانوں سے پورانہیں تو نکاح صحیح نہ ہوا فاسد محض ہوا لان من شرائط الصحۃ


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ  کتاب الوکالۃ نورانی کتب خانہ پشاور ٣/٥٦٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن