30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لیکن ناکح نہیں جانتاہے اور عورت نے وکیل بالنکاح کو وہ دوشخص کے سامنے پردہ سے اپنے نکاح کی اجازت دی اور وکیل نے یوں کہاکہ فلاں عورت کو اس قدر مہر پر آپ کودیا، نہ نکاح کا لفظ کہا ہو اور نہ زوجیت کا۔
الجواب:
نہ ناکح کا شاہدین کو پہچاننا ضرور، نہ شاہدین کا وقت عقد کچھ بولنا ضرور، نہ خاص نکاح یاز وجیت ضرور، نہ صرف فلاں عورت کہنے میں محذور، جبکہ تنہا اسی قدر سے اس کی معرفت ہوجائے، شاہدین کا معًا لفظین ایجاب وقبول کو سننا اور اتنا سمجھنا کہ یہ نکاح ہو رہاہے اور لفظ نکاح وتزویج ہو نا یا کوئی اور لفظ جوتملیك عین کا فی الحال کے لیے وضع کیا گیا اور شاہدین کے نزدیك عاقدین اعنی زوج وزوجہ کا متمیز ہوجانا خواہ بحضور و رؤیت واشارہ یا بغیبت وتسمیہ مجردہ یا مع نسبت وغیرہ متمیزات میں اس قدر ضرور ہے اور شك نہیں کہ کسی مرد کو اتنے مہر پر عورت کا دیا جانا مفید معنی نکاح ہے توصورت مستفسرہ میں اگر باقی شرائط مذکورہ مجتمع تھے نکاح درست ہوگیا، والمسائل کلھا مصرحۃ فی الدرالمختار وغیرہ من معتمدات الاسفار (ان تمام مسائل کی تصریح درمختار اور دیگر معتمد کتب میں موجود ہے۔ ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ٣٣: مرسلہ سید ظہور احمد مذکور الصدر ٣٠ محرم الحرام ١٣٢٣ھ
ناکح کوتین مرتبہ قبول کرناشرط ہے یا ایك بار؟ اور گھبرانے کی وجہ تین بار تین طرح کہا، کبھی یہ کہ قبول ہے، کبھی میں نے قبول کیا، کبھی قَبِلْتُ، ایسی صورت میں نکاح درست ہوا یا نہیں؟ اور یہ بحضور شاہدین ہے اور عورت سے ایجاب درست طور پر ہو ا یا نہیں؟
الجواب:
نکاح خواہ کسی عقد میں تین بار قبول اصلًا ضرورنہیں ایك ہی بار کافی ہے، اور تین بار تین طرح الفاظ قبول اداہونا کچھ مضر نہیں، ہاں اگر گھبراہٹ میں بجائے قبول بعض الفاظ رد و انکا ر اداہوں تو یہ دیکھا جائے گا کہ پہلے لفظ قبول کہا تھا تو نکاح ہوگیا کہ بعد تمامی عقد رد وانکار مانع انعقاد نہیں، اورپہلے لفظ"انکار"نکلا تو وہ ایجاب ردہوگیا، اب جو اس کے بعد اس نے لفظ"قبول"کہا یہ اس کی طرف سے ایجاب ہوا، اگر اس مجلس میں ادھر سے لفظ"قبول"متحقق ہوا منعقد ہوجائے گا ورنہ باطل ہوجائے گا، اور اگر متعدد الفاظ میں لفظ ردکوئی نہیں تھا ہاں ایسے الفاظ تھے کہ قبول نہ ٹھہریں تو وہ خواہ پہلے ہوں یا پیچھے جبکہ مجلس بدلنے سے پہلے ایك لفظ بھی قبول صحیح کا ادا ہوگا نکاح ہوجائے گا لان الفور غیر شرط والمجلس یجمع المتفرق(کیونکہ فورًا قبول کرنا شرط نہیں اور مجلس جامع متفرقات ہے۔ ت) او ر ایجاب عورت کی طرف سے ہو یا مر دکی طرف سے دونوں درست ہیں، عقودمیں ایجاب وقبول کچھ متعین نہیں، عاقدین میں جس کی طرف سے الفاظِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع