دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

قتل دون دمہ فھو شہید ومن قتل دون دینہ فھو شہید ومن قتل دون اھلہ فھو شہید [1]۔ اخرجہ الائمۃ احمد وابوداؤد والترمذی والنسائی وابن حبان فی صحاحھم عن سعید بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

اپنی جان بچانے میں ماراجائے وہ شہید، جو اپنا دین بچانے میں مارا جائے وہ شہید، جو اپنے گھروالوں کے بچانے میں ماراجائے وہ شہید، (اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن حبان نے سعید بن زید سے اپنی صحاح (کتب) میں روایت کیا۔ والله تعالٰی اعلم۔ ت)

مسئلہ ٢٣:           از مسجد جامع مرسلہ مولوی احسان حسن صاحب                            ١٧ محرم الحرام ١٣١٦ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ زید وہندہ نے باہم کلمات ایجاب وقبول نکاح کے، بموجودگی دو آدمیوں کے، کہے،۔لیکن ان دونوں آد میوں کو مطلقًا سماعت اورعلم نکاح زید اورہندہ کانہ ہوا۔ بعدازاں زید نکاح سے منکر ہوا۔ اور ان دونوں شاہدوں نے بھی سماعت اور علم نکاح سے لاعلمی روبروحاکم شرع کے ظاہر کی، تو آیا حاکم شرع زوجہ کو مہر دلائے گا یا نہیں؟ اوریہ نکاح منعقد ہوگا یا نہیںــ؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

نکاح میں شرط ہے کہ دونوں گواہ معًا دونوں لفظ ایجاب وقبول جلسہ واحدہ میں سنیں اور سمجھیں کہ یہ نکاح ہورہا ہے۔

فی الدرالمختار شرط حضور شاھدین حرین اوحر وحرتین مکلفین سامعین قولھما معاعلی الاصح فاھمین انہ نکاح علی المذھب [2]، بحر۔

درمختار میں ہے کہ نکاح میں دومردوں یاایك مرد دو عورتوں عاقل بالغ اورآزاد کا مجلس میں اس طرح موجود ہونا کہ وہ نکاح سمجھتے ہوئے نکاح کرنے والوں کے کلام کوسنیں، شرط ہے، یہ صحیح مذہب ہے، بحر۔ (ت)

تو مذہب اصح پر یہ نکاح منعقد نہ ہوا، زید کا انکار سچا ہے، اگر نوبت ہمبستری نہ آئی تو مہر سے کیا علاقہ، ورنہ  مہر مثل دیناہوگا۔

فان الوطء فی دارالاسلام لو یخلو عن حد اوعقر[3] کما فی الدرالمختار وغیرہ

کیونکہ دارالاسلام میں بے محل جماع حد یا عقر سے خالی نہیں ہوتا، جیسا کہ درمختار وغیرہ معتمد کتب میں ہے۔

 


 

 



[1] سنن النسائی کتاب المحاربۃ تحریم الدم نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ٢/١٧٢

[2] درمختار کتاب النکاح مجتبائی دہلی ١/١٨٦

[3] درمختار با ب المہر  مجتبائی دہلی ١/٢٠٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن