دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

من اٰذی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اذی اﷲ [1]۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔

جس نے کسی مسلمان کو ایذا دی ا س نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذادی ا س نے الله عزوجل کو ایذادی۔ (اسے طبرانی نے اوسط میں سند حسن کے ساتھ حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت)

گواہ ووکیل ومعین جتنے لوگ اس واقعہ پر آگاہ ہو کر زید کی اعانت کریں گے سب اس کی مثل ظلم و حرام واستحقاق عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪

 [2]۔

الله تعالٰی کا ارشاد ہے: گناہ وعداوت میں ایك دوسرے سے تعاون نہ کرو۔ (ت)

حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من مشی مع ظالم لیعینہ وھو یعلم انہ ظالم فقدخرج من الاسلام [3]۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر و الضیاء فی المختار عن اوس بن شرحبیل الاشجعی رضی اﷲ  تعالٰی عنہ۔

جو کسی ظالم کے ساتھ چلا اس کی مدد کرنے اور وہ جانتا ہے کہ یہ ظالم ہے وہ بیشك اسلام سے نکل گیا۔ (اسے طبرانی نے کبیر میں اور ضیاء نے مختار میں اوس بن شرحبیل اشجعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت)

رہا مسئلہ رضاعت، ہمارے مذہب میں ایك عورت کا بیان ثبوت رضاعت کے لیے کافی نہیں خصوصا جبکہ خود مضطرب ہو،

کما فصلناہ فی فتاوٰنا السابقۃ الواردۃ علینا من المسائل فی ھذا الباب۔

جیسا کہ ہم نے اس بارے میں پہلے سے آئے ہوئے مسائل کے جوابات میں اس کی تفصیل اپنے فتاوٰی میں بیان کردی ہے۔ (ت)

اس سے احتیاطًا بچنا صرف مرتبہ استحباب میں ہے اور فعل غایت درجہ مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولٰی کہ نہ کرے تو بہتر، کرے توکچھ گناہ نہیں، فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:

رجل تزوج امرأۃ فاخبر رجل مسلم ثقۃ

ایك شخص کا عورت سے نکاح ہونے کے بعد ایك ثقہ

 


 

 



[1] المعجم الاوسط  حدیث ٣٦٣٢  مکتبۃ المعارف الریاض ٤/٣٧٣، الترغیب والترھیب من تخطی بہ الرقاب یوم الجمعۃ مصطفی البابی مصر ١/٥٠٤

[2] القرآن  ٥/٢

[3] معجم کبیر حدیث٦١٩ مکتبہ فیصلیہ بیروت ١/٢٢٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن