دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نیز حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لن تزول قد ماشاھد الزور حتی یوجب اﷲ لہ النار [1]۔ رواہ ابن ماجۃ والحاکم وصحح سندہ عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

جھوٹی گواہی دینے والا اپنے پاؤں ہٹانے نہیں پاتا کہ الله عزوجل ا س کے لیے جہنم واجب کردیتا ہے، اس کو ابن ماجہ اور حاکم نے صحیح قرار دے کر ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ ت)

ایسی ناپاك کارروائی کے ساتھ کسی کی بیٹی کو بلانکاح رخصت کراکرلے جانا اگرچہ اسی قصد پر ہوکہ گھر لے جا کر نکاح کرلیں گے سخت شدید کبیرہ عظیمہ ملعونہ ہے جس کا مرتکب کہ اشد ظلم میں گرفتار ہے مستحق عذاب الیم نار ہے،

الله عزوجل فرماتا ہے، اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸[2]سن لو خدا کی لعنت ہے ظلم کرنے والوں پر،حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: دفتر تین ہیں، ایك میں سے الله عزوجل کچھ نہ بخشے گا، اور دوسرے کی اسے کچھ پروا نہیں، اورتیسرے میں سے کچھ نہ چھوڑے گا، وہ جس سے کچھ نہ بخشے گا کفر ہے، اور وہ جس کی اسے پروا نہیں آدمی کے حقوق الله میں گناہ ہیں جیسے کسی دن کا روزہ یا کوئی نماز ترك کرنی کہ الله عزوجل چاہے گا توا سے معاف فرمادے گا واما الدیوان الذی لایترك اﷲ منہ شیئا مظالم العباد بینھم القصاص لامحالۃ [3]اور وہ دفتر جس میں سے الله تعالٰی کچھ نہ چھوڑے گا بندوں کا آپس میں ایك دوسرے پر ظلم ہے ا س کا بدلہ ضرور ہونا ہے رواہ الامام احمد والحاکم وصححہ عن ام المومنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا (اس کو امام احمد اور حاکم نے صحیح قرار دے کر حضرت ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔ ت) نکاح اگرچہ جبر واکراہ سے بھی ہوجاتا ہے

فی الھندیۃ الاصل ان تصرفات المکرہ کلھا قولا منعقدۃ عندنا الا ان مایحتمل الفسخ منہ کالبیع والاجارۃ یفسخ وما لایحتمل الفسخ منہ کا لطلاق

ہندیہ میں ہے یہ قاعدہ کہ جس پر جبر کیا گیا ہو اس کے اس حالت کے تمام تصرفات نافذ العمل ہونگے ہاں وہ تصرفات جو فسخ کا احتمال رکھتے ہوں جیسے بیع اور اجارہ کہ یہ فسخ قرار پائیں گے اور جو فسخ کا احتمال نہیں رکھتے

 


 

 



[1] سنن ابن ماجہ باب شہادۃ الزور ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ص١٧٣

[2] القرآن ١١/١٨

[3] مسند احمد بن حنبل مرویات حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا دارالفکر بیروت ٦/٢٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن