دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کیسا فعل ہے؟

الجواب:

جواب سوال اول عــــہ میں واضح ہوچکا ہے عہ : کہ یہ نکاح اگر باذن صریح ہندہ نہ ہوا نہ بعد کو اذن صریح قولی یا فعلی سے نافذ ہولیا تو مجرد سکوت ہندہ اس کے نفاذ کے لیے کافی نہیں ، نکاح نکاح  فضولی تھاا وراذن ہندہ پر موقوف، جب ہندہ نے کہا کہ مجھے  یہ نکاح نہ پہلے منظور رتھا نہ اب ہے تو یہ صاف رد وباطل ہوگیا، اب اگر ہندہ وپدر ہندہ کہ مجبور کرنے کے لیے کسی جھوٹی شہادت سے نفاذنکاح ثابت کیا جائے تو زید اور اس کے شہود سب مستحق غضب الہٰی وعذاب شدید ہوں گے، جھوٹی گواہی دینے والے پر جو سخت ہولناك وعیدیں ارشاد ہوئی ہیں ہر مسلمان جانتا ہے یہاں تك کہ قرآن عظیم میں اسے بت پوجنے کے برابرشمار فرمایا،

قال الله تعالٰی: فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثٰنِ وَاجْتَنِبُوۡا قَوْلَ الزُّوۡرِ ﴿ۙ۳۰﴾ حنفاء ﷲ غیر مشرکین بہ [1]۔

بتوں کی نجاست سے بچو، جھوٹی بات سے پرہیز کرو، شرك سے بچتے ہوئے الله تعالٰی کی طرف رجوع کرتے ہوئے۔ (ت)

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

عدلت شہادۃ الزور الاشراك باﷲ عدلت شہادۃ الزور الاشراك باﷲ ٢[2]۔ رواہ ابوداؤد والترمذی وابن ماجۃ عن خریم بن فاتك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جھوٹی گواہی خد ا کے ساتھ شریك کرنے کے برابر کی گئی جھوٹی گواہی خدا کے لیےشریك بتانے کے ہمسر ٹھہرائی گئی (جھوٹی گواہی خدا کا شریك ماننے کے مساوی کی گئی)، اس کو ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے خریم بن فاتك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ (ت)

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

الا انبئکم باکبر الکبائر قول الزورا وقال شہادۃ الزور [3]۔ رواہ الشیخان عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

کیا میں تمھیں نہ بتادوں کہ سب  کبیروں سے بڑا کبیرہ کون سا ہے، بناوٹ کی بات، یا فرمایا جھوٹی گواہی، (اسے شیخین نے انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ ت)

 

عــــہ:یعنی مقام مذکورہ کا سوال کہ باب الولی میں ہے ۱۲ منہ (م)


 

 



[1] القرآن ٢٢/٣٠

[2] سنن ابی داؤد  باب فی شہادۃ الزور آفتاب عالم پریس لاہور ٢/١٥٠

[3] صحیح بخاری  باب ماقیل فی شہادۃ الزور قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٦٢،صحیح مسلم  باب الکبائر واکبرھا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٦۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن