30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مخاطب ہوکر کہا میں نے اپنی لڑکی آپ کو دی، اس پر زید نے کہا بہتر ہم کو منظور ہے جب آپ نے میرا خطبہ کو منظور کیا اور زبان دی تو میری تسکین ہوگئی غرض بہمہ وجوہ قرار پاگئی ا ورطرفین کااطمینان ہوگیا اب عمرو اس دختر کانکاح دوسرے شخص سے کرنا چاہتا ہے یہ اسے جائز ہے یا نہیں اور بغیر ترك یااعراض زید کے دوسرے شخص سے اس دختر کا نکاح صحیح ہوگا یا نہیں ا ورجبکہ عمرو نے کہا میں نے اپنی لڑکی آپ کو دی اور زید نے اس کے جواب میں کہا بہتر قبول ومنظور ہے تو یہ صاف ایجاب وقبول ہوکر نکاح منعقد ہوگیا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
صورت مستفسرہ میں اگرچہ مخطوب منہ کا اپنے اقرار سے پھرنا ا ورخاطب اول کو زبان دے کر دوسرے سے قصد تزویج کرنا شرعًا مذموم وبے جا و قابل مواخذہ ہے، قال تبارك وتعالٰی: اِنَّ الْعَہۡدَکَانَ مَسْـُٔوۡلًا ﴿۳۴﴾[1](عہد کے بارے میں سوال کیاجائے گا۔ ت)اور جس طرح مخطوب منہ پر مواخذہ ہے اسی طرح وہ دوسرا خاطب جس نے مخطوبہ غیر پر پیام دیا شرعًا مرتکب شناعت ہے،
|
وقد صح ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نھی عن السوم علی سوم اخیہ والخطبۃ علٰی خطبۃ اخیہ [2]۔ |
صحیح حدیث میں ہے کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بھائی کے سودے پر سودے اور بھائی کی منگنی پر منگنی سے منع فرمایا۔ (ت) |
مگر بااینہمہ اگر مخطوب منہ اپنی لڑکی کا خاطب اول سے نکاح نہ کرے اور غیر سے تزویج کردے یہ نکاح شرعًا صحیح ودرست ہوجائے گا اور ترك واعراض خاطب اول کی کچھ حاجت نہیں کہ وہ گفتگو جواب تك خاطب و مخطوب منہ کے درمیان آئی اس کی طرف سے مجرد خطبہ تھی اور اس کی جانب سے محض وعدہ، نہ عقد ایجاب و قبول، پس مخطوبہ ہنوز خاطب کی عصمت نکاح میں نہ داخل ہوئی جس کے سبب غیر سے ا س کی تزویج ناروا ٹھہرے،
|
فی العقود الدریۃ سئل فیما اذا خطب وکیل زید ابنۃ عمروا لبالغۃ لزید بمحضر من الناس فاجابہ الاب الی ذٰلك قائلا ان مھر ابنتی کذا ان رضیت فبھا والافلافرضی الخاطب ودفع للاب |
عقود الدریہ میں سوال کیا گیا کہ جب زید کے وکیل عمرو کی بالغہ لڑکی کے بارے میں لوگوں کی موجودگی میں زید کے لیے منگنی کی تولڑکی کے باپ نے جوا ب میں کہا کہ میری لڑکی کا اتنا مہر ہے اگر آپ راضی ہیں توبہتر ورنہ نہیں، اس پر منگنی والاراضی ہوگیا اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع