دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

یمنع الخلوۃ لانہ یمنع الجماع وذکر فی طلاق الاصل ان العدۃ یجب علی الرتقاء ای فلھا نصف المھر [1] انتھی وفیھا من فصل خیارات النکاح ومنھا خیار العیب وھو حق الفسخ بسبب العیب عندنا لایثبت فی النکاح فلاترد المرأۃ بعیب ما و  قال الشافعی لہ ان یرد بالقرن والرتق و یفسخ النکاح فان رد قبل الدخول یسقط کل المھر والامھر المثل کماھو حکم الفسخ [2] انتھی مع التلخیص،واﷲ تعالٰی اعلم۔

قبل طلاق دی ہو اھ فتاوٰی قاضی خاں میں ہے کہ رَتَق،خلوت کے لیے مانع ہے کیونکہ یہ جماع کے لیے مانع ہے،اور اصل(مبسوط) کی بحث طلاق کے بیان میں ہے کہ رتقا،عورت پر عدت واجب ہے اور اس کے لیے نصف مہر ہوگا اھ اور اصل کی بحث اختیارات نکاح میں ہے کہ خیار عیب جس کو عیب کی وجہ سے حقِ فسخ کہتے ہیں،ہمارے ہاں نکاح کے باب میں ثابت نہیں،لہذا کسی عیب کی وجہ سے عورت کو رَد نہیں کیاجائے گا۔اور امام شافعی نے فرمایا کہ قرن اور ر تق والےعیب  کی وجہ سے مرد کو فسخ کا اختیار ہے پس اگر قبل از خود دخول رَد یافسخ  کردے توتمام مہر ساقط ہوجائے گاورنہ پورا مہرمثل عورت کا حق ہے جیساکہ فسخ کا حکم ہے اھ ملخصا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ١٩: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی عورت طوائف کسی مرد آشنا کے ساتھ پردہ میں حسب دستور عیاشیوں کے جو بغرض مفید رکھنے اور نہ ملتفت ہونے اس کے ساتھ دوسرے مرد کے، پردہ میں رکھتے ہیں ہم خانہ رہی ہو ، وہ عورت شرعا زوجہ تصور کی جائے گی یا نہیں ؟اور اگر زوجہ تصور کی جائے گی تو ایسے ہم خانہ رہنے کے واسطے کوئی مدت مقرر ہے یا نہیں ؟اور ہے تو کس قدر مدت ہے ؟بینو ا توجروا

الجواب:

صورت مسئولہ میں پردہ اس طوائف کا صرف ان لوگوں سے جن سے احتمال موافقت کا ہو معتد بہ نہیں ،ایسا پردہ ثبوت نکاح کی دلیل نہیں ہو سکتا ،البتہ اگر وہ مرد وزن مثل زوج وزوجہ رہتے ،اور جو لوگ ان کے حالات خانگی سے واقف ہیں  انھیں زوج وزوجہ تصور کرتے ہوں تو شرعًا زوج زوجہ قرار پائیں گے نہ کہ زانی وزانیہ کہ مسلمان کی طرف بدکاری کی نسبت بے ثبوت شرعی ہرگز جائز نہیں، شارع نے جس قدر احتیاط اس بارے میں فرمائی دوسرے معاملہ


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں فصل فی الخلوۃ  نولکشور لکھنؤ ١/١٨١

[2] فتاوٰی قاضی خاں فصل فی الخیارات التی تتعلق بالنکاح نولکشور لکھنؤ  ١/١٨٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن