30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قبل از بلوغ بوجہ انتفائے ہر دو علامت از قبیل خنثی تھی مگر جب بعد بلوغ ا س کی پستانیں مثل پستانِ زن ظاہر ہوئیں تو اشکال زائل اور اس کا عورت ہونا منکشف ہوگیا،اب بلاشبہہ یہ نکاح اپنے محل میں واقع اور حل استمتاع کو شرعا مفید کہ شرائط صحت سب موجود ہیں اور موانع شرعیہ بالکل مفقود،البتہ فسادخلوت عدم تاکد مہر کا باعث ہے،اور خیار عیب کونکاح میں دخل نہیں تاکہ زید بوجہ ا س کے فسخ نکاح کرسکے اور کل مہر اس کے ذمہ سے ساقط ہوجائے،رہا امر حسی کا عائق ہونا وہ ہرگز منافیِ جواز نہیں۔
|
فی تنویر الابصار من کتاب الخنثی ھوذوفرج وذکر اومن عری عن الانثیین فان ظھرلہ ثدی فامرأۃ انتھی مع التلخیص [1]، وفی الدرالمختار من النکاح ھو عندالفقہاء عقد یفید ملك المتعۃ ای حل استمتاع الرجل من امرأۃ لم یمنع من نکاحھا مانع شرعی انتھی [2]،وفیہ من باب المھر الخلوۃ بلامانع حسی کرتق بفتحتین التلاحم وقرن بالسکون عظم وعقل بفتحتین غدۃ لایطاق فیہ الجماع کالوطی فی تاکد المھر [3]انتھی ملخصا وفیہ من ذٰلك الباب ویجب نصفہ بطلاق قبل وطی او خلوۃ [4] انتھی وفی فتاوی الامام قاضی خاں والرتق
|
تنویر الابصار کی خنثی کی بحث میں ہے خنثی وہ ہے کہ جس کا ذکر اور فرج دونوں ہوں یا خصیتین نہ ہوں،توا گر اس کے پستان ظاہر ہو جائیں توعورت قرار پائے گی،تنویرکی عبارت ختم ہوئی،تلخیصا۔درمختارمیں نکاح کی بحث میں ہے فقہاء کرام کے ہاں نکاح ایسا عقد ہے جو مرد کوعورت سے جماع کا مالك بنا دیتاہے جبکہ اس سے کوئی شرعی مانع نہ ہواھ ا وراسی کے مہر کے باب میں ہے کہ جب خلوت بغیر کسی حسی مانع کے حاصل ہوجائے توا س کا حکم مہر کو لازم کرنے میں جماع کی طرح ہے،خلوت میں حسی مانع جیسے رتق(راء اور تافتح کے ساتھ) جس کا معنٰی شرمگاہ میں گوشت کا اُبھر جانا،اور جیسے قرن بسکون راء،جس کا معنی ہڈی اور عقل،ع اور ق پر فتح،جس کا معنی غدود ہے یعنی ہڈی اور غدود شرمگاہ میں اس طرح بڑھ جائے کہ جماع کے لیے مانع بن جائے اھ ملخصا،درمختار کے اسی باب میں ہے کہ نصف مہر لازم ہوگا جب خلوت یاجماع سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع