دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مسئلہ ١٧:                        ١٥ شعبان ١٣١٢ھ

کیا فر ماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے بایں شرط نکاح کیا کہ بعد ایك ماہ کے طلاق دے دوں گا۔اور اس امر کو اپنے دل میں رکھا،یایہ کہ ہندہ سے بیان کیا،تو آیا یہ نکاح صحیح ہوا یا نہیں؟ـ بینوا توجروا۔

الجواب:

نکاح صحیح ہے خواہ دل میں یہ قصد رکھا خواہ عقدمیں اس کی شرط کرلی کہ طلاق کا شرط کرنا ہی ارادہ نکاح دائم پردلیل ہے،ہاں اگر یوں عقد کرے کہ میں نے تجھ سے ایك مہینہ یا ایك برس یا سو برس کے لیے نکاح کیا تو نکاح نہ ہوگا کہ ایك وقت تك  نکاح کو محدود کردینا صورت متعہ ہے اور متعہ محض حرام اور زنا،درمختار میں ہے:

بطل نکاح متعۃ وموقت وان جھلت المدۃ لوطالت فی الاصح ولیس منہ مالو نکحھا علی ان یطلقھا بعد شھر اونوی مکثہ معھا مدۃ معیّنۃ [1]۔

متعہ کے طور پر نکاح یا مقررہ مدت کے لیے نکاح خواہ مدت لمبی ہو یا مدت مجہول ہو توصحیح مذہب میں یہ نکاح باطل ہے،اور اگر اس شرط پر نکاح کیا کہ ایك ماہ بعد طلاق دے دوں گا،یا اس وقت دل میں مقررہ مدت کی نیت کی تھی تو باطل نہ ہوگا۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

لان اشتراط القاطع یدل علی انعقادہ مؤبدا وبطل الشرط بحر [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اس لیے کہ نکاح میں طلاق کی شرط دلالت کرتی ہے کہ یہ نکاح دائمی ہے اور شرط باطل ہوگی،بحر۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ١٨: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ منکوحہ زید میں کوئی علامت مردی وزنی سے نہیں ْصرف ایك مخرج ہے جس سے بول آتا ہے،مگر پستان اس کے مثل زنان ہیں،اس صورت میں یہ نکاح صحیح ہے یا نہیں؟ اور اگر زید اسے طلاق دے تو ادائے مہر ذمہ زید لازم ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

صور ت مسئولہ میں نکاح صحیح ہے ا ورنصف مہر بعد طلاق ذمہ زید پرواجب الادا کہ منکوحہ زید اگرچہ


 

 



[1] درمختار کتاب النکاح فصل فی المحرمات مجتبائی دہلی ١/١٩٠

[2] ردالمحتار کتاب النکاح فصل فی المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٩٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن