30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الدرالمختار لو بلغھا فردت ثم قالت رضیت لم یجز لبطلانہ بالرد ولذا استحسنواالتجدید عند الزفاف لان الغالب اظھار النفرۃ عند فجأۃ السماع [1]۔ |
درمختار میں ہے کہ لڑکی کونکاح کی اطلاع ملی تو انکار کردیا پھربعد میں اس نے کہا میں راضی ہوں،تو پہلے رد شدہ نکاح اس سے جائز نہ ہوگا کیونکہ وہ انکار کرنے کی وجہ سے باطل ہوچکا ہے۔اسی وجہ سے فقہاء کرام نے فرمایا کہ ایسی صورت میں رخصتی کے وقت دوبارہ نکاح کرنا بہتر ہوگا کیونکہ اچانك نکاح کی خبر پر نفرت کااظہار ہوتا ہے(اس لیے پہلا انکارنفر ت کی وجہ سے ہوا)(ت) |
یونہی بعض نکاحوں میں مشاہدہ ہوا ہے کہ نکاح خواں نے کلمات ایجاب دولھا کے کان میں کہے کہ حاضرین میں کسی نے نہ سنے صحیح مذہب میں یوں نکاح نہیں ہوتا کہ مجلس واحد میں معًا دو گواہوں کا دونوں الفاظ ایجاب وقبول سننا شرط ہے۔
|
فی الدر وشرط حضور شاھدین حرین ا وحروحرتین مکلفین سامعین قولھما معا علی الاصح [2]۔ |
دُرمیں ہے کہ نکاح میں دو عاقل بالغ حر مر دیاایك مرد ا ور دوعورتیں گواہ کے طور پر مجلس میں موجود ہو کر نکاح کے دونوں فریقوں کا کلام سنیں،یہ شرط قرار دیا گیا ہے صحیح قول کے مطابق۔(ت) |
ان باتوں کامنشا وہی جہل وناواقفی ہے اوران کے سوا اوربیس اغلاط کا اندیشہ ہے جن سے علماء ہی آگاہ ہوتے ہیں یا وہ نیك توفیق والے جنھیں علماء کی خدمت وصحبت اور ان سے مسائل دینیہ کی تحقیقات کا شوق کامل ہے غرض جاہل کی نکاح خوانی قطعا خلاف اولٰی ہے جس طرح اس کی امامت یا مضاربت کہ جو اندیشہ خلل و فساد وہاں ہے وہی نکاح میں بھی،کما لایخفی(جیسا کہ مخفی نہیں۔ت) والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١٦: از جورہاٹ ملك آسام ہائی اسکول مرسلہ میاں محمد علی صاحب ٣ شعبان ١٣١٢ھ
ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی(الله تعالٰی آپ پر رحم فرمائے آپ کاکیا فرمان ہے) اس مسئلہ میں کہ اگرزید نے ایك عورت سے دو گواہ غیر ملکی کے سامنے نکاح کیا پھر زیدنے وہ دونوں گواہ جانے کے بعد اپنے نکاح کو ظاہر کیا اور عورت بھی نکاح ہونے پر زید کے مقر ہے اور وہ دونوں گواہان مذکوران ایك غیر ملك میں جاکر ایك عالم سے اور اپنے ملك میں جاکر قاضی کے روبرو دونوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع