30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو نا ضروری ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب
نکاح کے لیے فقط مرد وعورت کا ایجاب وقبول چاہئے اور دو مرد یا ایك مرد دوعورتوں کا اسی جلسہ میں ایجا ب وقبول کو سننا اور سمجھنا کہ یہ نکاح ہو رہا ہے،بس اسی قدر درکار ہے،اس سے زیادہ قاضی وغیرہ کی حاجت نہیں،
|
فی الدرالمختار ینعقد بایجاب وقبول وشرط حضور شاھدین حرین ا وحر وحرتین مکلفین سامعین قولھمامعًا علی الاصح فاھمین انہ نکاح علی المذھب بحر١[1] اھ ملخصا،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
درمختار میں ہے کہ دو۲ مردوں یا ایك مرد دو عورتوں کی موجودگی میں جو کہ عاقل بالغ اور حرہوں اور انھوں نے لڑکے لڑکی کاایجاب وقبول ایك مجلس میں سنا ہو تو نکاح ہوجائیگا بشرطیکہ ان گواہوں نے اس کو نکاح سمجھا ہو، مذہب یہی ہے،بحر،اھ ملخصا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۱٣: از مدراس محلہ چك منڈی مسیت مکہ مرسلہ مولوی عبدالرزاق صاحب امام مسجد غرہ محرم الحرام ١٣١٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مبین ومفتیان شرع متین کثر ھم الله تعالٰی،ایك شخص عمرو نے اپنی برادری کو دعوت منگنی کی دے دی اور وہ اسباب جوفی زماننا دولھا کی جانب سے دئے جاتے ہیں،مثلًا ساڑھی اور انگیا اور زیور وغیرہ حاضر کیا،اہل برادری نے ولی سے باز پرس کی کہ ہم طلبی کی کیا وجہ تھی،تو اس نے جواب دیا کہ عبدالله صاحب نے اپنی لڑکی مسمی بہ ہندہ میرے لڑکے مسمی بہ زید کو دے دی ہے لیکن چونکہ مجھے یہ مقصود تھا کہ یہ بات علی رؤس الاشہاد متحقق ہوجائے لہذا میں نے آپ کو تکلیف دی ہے علٰی ھذا القیاس ولی صغیرہ سے دریافت کیا گیا کیا تم نے اپنی لڑکی مسمی بہ ہندہ زید کو دی ہےــ؟ اس نے کہا ہاں میں نے دی ہے اور آپ کی تکلیف دہی کی یہی وجہ ہے،تو ایسی صورت میں نکاح صغیروصغیرہ منعقد ہوا یا نہیں؟ ا ورجو درمختار کتا ب النکاح میں مذکور ہے:
|
وکذا انا متزوجك وجئتك خاطبا لعدم جریان المساومۃ فی النکاح [2]۔ |
ا وریوں ہی کہ تجھ سے نکاح کرتاہوں اور میں تجھے نکاح کا پیغام دینے آیا ہوں کیونکہ نکاح بھاؤ چکانا نہیں ہوتا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع