دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

والاقرار [1]۔

اور اقراربھی ہے۔(ت)

مگر پر ظاہر کہ یہ اقرار مصطلح فقہی نہیں،

فانہ اخبار من حق کائن علیہ ھذا ھوالتحقیق عندی او ھذا اخبار من وجہ وانشاء منجز من وجہ کما لھج بہ کثیرون۔

کیونکہ وہ پہلے سے موجود حق سے خبر دینا ہے،میرے نزدیك یہی تحقیق بات ہے،یامن وجہ خبر اور من وجہ پورا کرنے کا انشاء ہے جیسا کہ بہت سے علماء نے بیان کیا ہے۔ (ت)

بلکہ وعدہ ہے اور وعدے کی تعلیق بالشرط جائز بلکہ بعض علماء فرماتے ہیں وعدہ تعلیق پاکر واجب ہوجاتا ہے،اشباہ میں ہے:

فی القنیۃ وعد ان یاتیہ فلم یاتہ لایاثم ولایلزم الوعد الااذ اکان معلقا کما فی کفالۃ البزازیہ وبیع الوفاء کما ذکرہ الزیلعی [2]۔

قنیہ میں ہے ایك شخص نے وعدہ کیا کہ میں آؤں گا،تو وہ نہ آیا،گنہگار نہ ہوگا،اور وعدہ صرف وہی لازم ہوتا ہے جوکسی شرط سے معلق ہو،جیسا کہ بزازیہ کی کفالت کی بحث میں ہے،اور بیع الوفاء بھی وعدہ کی یہی قسم ہے جیسا کہ امام زیلعی نے ذکر فرمایا۔(ت)

وجیز کردری میں ہے:

المواعید باکتساء صورالتعلیق تکون لازمۃ [3]۔

جن وعدوں میں تعلیق ذکر کی جائے وہ لازم ہوتے ہیں۔(ت)

تو ظاہر اطلاق عبارات مذکورہ سے صورت دائرہ میں بھی نورالدین پر جس نے وعدہ معلقہ بتقدیم نکاح کیا تھا اور شرط تقدیم متحقق ہوئی بحال دسترس وجوب وفا مستفاد ہوسکتا ہے مگر بعد احاطہ کلمات ائمہ نظر غائر استظہار کرتی ہے کہ یہ وجوب ہوبھی تو دیانۃ ہے قضاءً وفائے وعدہ پر جبر نہیں۔

 الا فی الکفالۃ وفی بیع الوفاء علی قول وقدذکرنا الوجہ فیھما فیما علقنا علی ردالمحتار۔

صرف کفالت اور بیع الوفاء میں ایك قول کے مطابق وفالازم ہے جس کی وجہ ہم نے ان دونوں مقام پر ردالمحتار کے حاشیہ میں ذکرکردی ہے۔(ت)

 


 

 



[1] خلاصۃ الفتاوٰی  الفصل الخامس فی البیع مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ  ٣/٥٥،٥٤

[2] الاشباہ والنظائر کتاب الحظروالاباحۃ  ادارۃا لقرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ٢/١۱٠

[3] فتاوٰی بزازیہ علٰی ھامش ہندیہ کتا ب الکفالۃ نورانی کتب خانہ پشاور  ٦/٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن