30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لایبطلہ کالنکاح والخلع والصلح عن دم العمد والعتق عن مال فھذہ العقود تصح بغیر ذکرہ البدل وتجوز بالبدل المجھول الخ وفی زیادات القاضی ا لامام فخر الدین العقود التی یتعلق تمامھا بالقبول اقسام ثلثۃ قسم یبطلہ الشرط الفاسد وجھالۃ البدل وھی مبادلۃ المال کالبیع والاجارۃ وقسم لا یبطلہ الشرط الفاسد ولاجھالۃ البدل وھو معاوضۃ المال بمالیس بما ل کالنکاح والخلع [1] اھ ملخصًا۔ |
قتل عمد پر صلح اور عتق علی المال،یہ عقو دبدل کو متعین کئے بغیر بھی صحیح ہوتے ہیں اوربدل مجہول پر بھی جائز ہوتے ہیں الخ،قاضی امام فخر الدین کی زیادات میں ہے کہ وہ عقود جو صرف قبول کرلینے سے مکمل ہوجاتے ہیں ان کی تین قسمیں ہیں ایك وہ کہ جن کو فاسد شرط اور بدل کی جہالت فاسد کردیتی ہے اوریہ مالی عقود ہیں جیسے بیع اور اجارہ وغیرہ،دوسری وہ جن کو فاسد شرط اور جہالت بد ل فاسدنہیں کرتی،جیسے وہ عقود جن میں غیر مال کے بدلے مال ہو،مثلا نکاح اور خلع اھ ملخصا(ت) |
بیان حکم نکاح میں یہی وجہ کافی ووافی تھی مگر اسئلہ سائل کا استیفائے جواب ذکر وجوہ سابقہ پر حامل ہوا،وبالله التوفیق،بالجملہ صورت مستفسرہ میں نکاح کو فاسد خیال کرنا سخت جہالت بے معنی ہے،رہا مکان تقریر سوال سے ظاہر ہے کہ وہ بطور مہر نہ مانا گیا۔نہ عاقدین نے اسے بدل بضع قرار دینے پر لحاظ کیا بلکہ نورالدین کی طرف سے بدرخواست سبحان خاں ایك وعدہ تھا جس پر رضا مندی ہوکر تزویج ایك جدامہر مسمی پر واقع ہوئی اس صور ت میں وہ مکان دینا بیشك مکارم اخلاق سے ہے اور ایفائے وعدہ شرعا محبوب اور خلف وعدہ ناپسند ومکروہ۔تو نورالدین کو بھی چاہئے کہ بشرط دسترس(جس کی تصریح وہ اصل وعدہ کرچکا ہے) امینہ کو ایك مکان خرید دے،اقرار اگرچہ تعلیق بالشرط کی صلاحیت نہیں رکھتا،سیدنا امام محمد رضی الله تعالٰی عنہ مبسوط کی کتاب الاقرار میں فرماتے ہیں:تعلیق الاقرار بالشرط باطل [2] (اقرار کو شرط سے معلق کرنا باطل ہے۔ت)خلاصہ میں ہے:
|
التی تبطل بالشروط الفاسدۃ ولایصح تعلیقھا بالشرط ثلثۃ عشر البیع والقسمۃ والاجارۃ(الی قولہ) |
وہ امور جو فاسد شرط سے باطل ہوجاتے ہیں اوران کی کسی شرط سے تعلیق بھی صحیح نہیں ہوتی،ایسے امور کی تعداد تیرہ ہے،ان میں بیع،تقسیم،اجارہ، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع