دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

علی وجہین ان اکر مھا واھدی لھا ھدیۃ فلھا المسمی والافمھر المثل اھ وفی البدائع لو شرط مع المسمٰی شیئا مجھولا کأن تزوجہا علی الف درھم وان یھدی لماھدیۃ فاذا لم یف بالھدیۃ یجب تمام مھرالمثل اھ وجہالۃ الھدیۃ والاکرام ترتفع بعد وجودھا [1] اھ ملخصا وتمامہ فیہ۔

فرمایا کہ اس مسئلہ کی دوصورتیں ہیں،اگر اس نے وعدہ کے مطابق کوئی اعزازیہ یا ہدیہ دیا تو پھر مہر مقررہ ہزار ہی ہوگا ورنہ مہر  مثل ہوگا اھ،بدائع میں ہے کہ اگر مقررہ مہر کے ساتھ کوئی مجہول شیئ ذکر کی مثلایوں کہا کہ ایك ہزار درہم اور کوئی ہدیہ دے گا۔تواگر ہدیہ کا وعدہ پورا نہ کیا تو پورا مہر مثل واجب ہوگاا ھ،ہدیہ اور اعزاز یہ دینے کے بعد اس کی جہالت ختم ہوجائے گی اھ ملخصا،مکمل بحث ردالمحتار میں ہے۔(ت)

ثالثًا: بفرض باطل اسے شرط فاسد بھی مانیے تاہم پر ظاہر کہ وقت عقد اس کا کوئی ذکر نہ ہوا وہ صرف ایك گفتگو پیش ا ز عقد تھی جس کا طے ہونا باعث علی التزوج ہو ا نہ کہ ماخوذ فی التزویج اورشرط مذکور قبل العقد مبادلات مالیہ میں بھی ملتحقق بالعقد  نہیں ہوتی مالم یتفقا علی المواضعۃ علیہ حین العقد(میاں بیوی جب تك کمی پر متفقہ طورپہ راضی نہ ہوں گے اس وقت تك خاوند پر نکاح کے وقت ذکر شدہ مہر لازم رہے گا۔ت) نہ کہ امثال نکاح میں،جامع الفصولین میں ہے:

لو شرطا شرطا فاسدًا قبل العقد ثم عقدا لم یبطل العقد [2]۔

اگر نکاح سے پہلے کوئی فاسد شرط ذکر کی ہو تو اس کے بعد کا نکاح باطل نہ ہوگا۔(ت)

رابعًا :التحاق بھی سہی یعنی مان لیجئے کہ وہ شرط فی  النکاح ہی تھی اورفاسد بھی تھی اورنفس عقد میں ملحوظ اورماخوذ بھی رہی تو نکاح ان عقود میں نہیں کہ شروط فاسدہ سے فاسد ہوسکے بلکہ وہ شرط ہی خود فاسد ہوتی اور نکاح صحیح وبے خلل رہتا ہے اورجہالت بدل کا علاج مہر مثل ہے۔خلاصہ میں ہے:

فی شرح الطحاوی العقود ثلثۃ عقد یتعلق بالجائز من الشرط وھوذ کر البدل والفاسد من الشرط یفسدہ کالبیع والاجارۃ والقسمۃ والصلح عن مال وعقد لایتعلق بالجائز من الشرط والفاسد من الشرط

شرح الطحاوی میں ہے کہ عقد تین قسم پر ہیں،ایك وہ کہ جس میں جائز شرط موثر ہو مثلًا بدل کا ذکر،اور فاسد شرط بھی موثر ہویعنی اس کو فاسد کردے،جیسے عقد اجارہ بیع،تقسیم،مال پر صلح،اور دوسرا وہ کہ اس میں کوئی شرط خواہ جائز ہو یا فاسد موثر نہ ہو،جیسے نکاح،خلع،

 


 

 



[1] ردالمحتار باب المہرمطلب تزوجہا علی عشرۃ دراھم وثوب داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٤٩

[2] جامع الفصولین الفصل الثامن عشر فی بیع الوفاء الخ  اسلامی کتب خانہ کراچی  ١/٢٣٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن