دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

والذخیرۃ والھندیہ من قول قائل للمرأۃ دادی فقالت داد ثم للزوج پذیر فتی فقال پذیرفت[1] وفی الوقایۃ وشرحھا لصدر الشریعۃ اذا قیل للمرأٰۃ خویشتن را  بزنی فلاں دادی فقالت داد ثم قیل للزوج پذیر فتی فقالت پذیرفت بحذف المیم یصح النکاح کبیع وشراء ای اذا قیل للبائع فروختی فقال فروخت ثم قیل للمشتری خرید فقا ل خرید یصح البیع [2]اھ

ہندیہ سے نقل کرچکے ہیں کہ اگر کوئی شخص عورت کو کہے کہ تو نے فلاں کو اپنا نکاح دیا؟ تو عورت نے دادم کی بجائے داد کہا، پھر اس شخص نے مرد کو کہا کہ تونے قبول کی ؟ تو اس نے"میں نے قبول کی"کے بجائے صرف"قبول کی"کہا تونکاح صحیح ہوگا، وقایہ اور اس کی شرح صدر الشریعۃ میں ہے کہ جب عورت کو کہا جائے کہ تونے فلاں کو بیوی ہونا دیا، تو عورت نے صرف"دیا"کہا اور پھر خاوند کو کہا گیا تو نے قبول کی، تو اس نے بھی صرف"قبول کی"کہا تو نکاح صحیح ہے جیساکہ بیع کی صورت میں بائع کو کہا گیا کہ تونے بیچی، تو اس نے جواب میں"بیچی"کہا ہو اور"میں نے بیچی"نہ کہا، پھر خریدار کے ساتھ بھی یہی سوال وجواب ہواتو بیع ہوجائے گی اھ (ت)

اور عورت کا پردے میں ہونا تغایر مجلس کا مقتضی نہیں، نہ صحت نکاح میں مخل ہوسکے جبکہ مخطوبہ دو شاہدوں کو عینًا یا تسمیۃً معلوم ہو۔

فی الھندیۃ عن الذخیرۃ عن فتاوی ابی اللیث، رجل قال لقوم اشھد وا انی تزوجتہ ھذہ المرأۃ  التی فی ھذا البیت فقالت المرأۃ قبلت فسمع الشھود مقالتھا ولم یرواشخصھا فان کانت فی البیت وحدھا جاز النکاح [3] الخ قلت فافا دان الحجاب لایغیر المجلس وانما اشترط کونھا

 

ہندیہ میں ذخیرہ سے اورانھوں نے فتاوٰی ابی اللیث کے حوالے سے ذکر کیا کہ ایك شخص نے لوگوں کو کہاکہ گواہ ہوجاؤ کہ میں نے اس کمرہ میں موجود عورت سے نکاح کیا اور عورت نے اندر سے جواب دیا کہ"میں نے قبول کیا"گواہوں نے عورت کی یہ بات سن لی اورعورت کو دیکھا نہیں، اگر عورت اس کمرہ میں اکیلی تھی تو نکاح ہوجائے گا الخ قلت(تو میں کہتا ہوں)حجاب مجلس کو تبدیل نہیں کرتا، صرف شرط یہ ہے کہ وہاں

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ  کتاب النکاح الباب الثانی  نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٧١

[2] شرح وقایہ  کتاب النکاح  الباب الثانی مجتبائی دہلی ٢/٧

[3] فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح الباب الاول  نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن