30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کراتا ہے کہ تونے فاطمہ دختر کو اس قدر (سور وپے یا ہزار مثلًا) مہر اپنے ذمہ لے کر قبول کیا یا"قبلت" تو بکر اقرار کرتا ہے کہ میں نے ہندہ کو قبول کیا یا فقط قبول کیا یا"قبلت"کہہ دیاپھر قاضی خطبہ وغیرہ پڑھ کر مجلس عقد ختم کردیتا ہے تو اب صورت مذکورہ میں فاطمہ اور بکر کانکاح منعقد ہو ایا نہیں، برتقدیر اول بعض علماء کو یہ شبہہ ہے کہ یہ وکیل مذکور نہ تو خاطب کی طرف سے مقرر ہو انہ مخطو بہ کی طرف سے، حالانکہ یہ دونوں بالغ ہیں اور بالغ کا نکاح بلااذن عاقدین کیونکر ہوسکتا ہے، اور برتقدیر ثانی ہزاروں آدمی حرامزادے قرارپاتے ہیں، اور یہ ایجاب وقبول مذکور کیا قرار پائیں گے، کیا نکاح مذکور بالکل معدوم قرار دیا جائے گا۔ کیا نکاح فضولی سے خارج ہوگیا، بینوا توجروا۔
الجواب:
اس مسئلہ میں ابانت جواب اور بتوفیقہ تعالٰی اصابت صواب محتاج نظر غائر وفکر دقیق۔
۲۹فاقول: وبا لله التوفیق تحقیق مقام یہ ہے کہ سفیر مذکور جسے وہ عوام وکیل مخطوبہ ٹھہراتے ہیں اس کا مخطوبہ و خاطب دونوں سے خطاب مذکور بصورت استفہام ہے اگرچہ حرف استفہام مقدر ہے اور استفہام وعقد اقسامِ انشاسے دوقسم متبائن ہیں تو جہاں حقیقت استفہام مقصود ومفہوم ہو وہ کلام ایجاب یا قبول نہیں قرار پاسکتا ہاں اگر صورۃً استفہام اور معنیً تحقیق عقد مستفاد ہو تو ایجاب یا توکیل متصور ہوگا مگر اس کے لیے قیام قرینہ درکار کما ھو شان کل مجاز (جیسا کہ ہر مجاز کا تقاضا ہے۔ ت) ولہذا علماء فرماتے ہیں اگر زید نے عمرو سے کہا تو نے اپنی بیٹی میرے نکاح میں دی اس نے کہا"دی"یا"ہاں"نکاح نہ ہوگا جب تك زید اس کے جواب میں"میں نے قبول کی"نہ کہے،تنویر الابصارو درمختار میں ہے:
|
لو قال رجل لاٰخر زو جتنی ابنتك فقال الاٰخر زوجت اوقال نعم مجیبا لہ لم یکن نکاحا مالم یقل الموجب بعدہ قبلت لان زوجتنی استخبار ولیس بعقد بخلاف زوجنی لانہ توکیل [1]۔ |
اگر ایك شخص نے دوسرے سے کہا کہ تو نے اپنی بیٹی مجھے نکاح کردی، دوسرے نے جواب میں کہاکہ نکاح کردی، یا"ہاں"کہہ دیا تو نکاح نہ ہوگا جب تك ایجاب کرنے والا بعد میں یہ نہ کہے کہ میں نے قبول کی، کیونکہ پہلے کا یہ کہنا کہ تونے اپنی بیٹی مجھے نکاح کردی، یہ صرف طلبِ خبر ہے عقد نکاح نہیں ہے، اس کے برخلاف اگرپہلا یہ کہتا کہ تومجھے نکاح کردے، تو اس سے دوسرا وکیل بن جاتا اورا س کا"نکاح کردی"کہنے سے نکاح ہوجاتا۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع