30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الدرالمختار وغیرہ مایکون کفرا اتفاقا یبطل العمل والنکاح واولادہ اولاد زنا ومافیہ خلاف یؤمر بالتوبۃ والاستغفار وتجدید النکاح [1] اھ، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
درمختار وغیرہ میں ہے جو چیز بالاتفاق کفر ہو اس کے ارتکاب سے عمل اور نکاح باطل ہوجاتا ہے اوراس کے بعد کی اولاد، ولدِ زنا ہوگی اور جس چیز کے کفر میں اختلاف ہو اس کے ارتکاب پر توبہ واستغفار اور تجدید نکاح کا حکم ہوگا اھ، والله سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ
٨: ا ز رامپور افغاناں فرنگن محل
بزریہ ملا ظریف مرسلہ مولوی علیم الدین صاحب چاٹگامی ٢٥ جمادی الاولٰی ١٣١٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس باب میں کہ اس ملك بنگالہ میں
زمانہ قدیم سے درمیان عوام بلکہ اکثر خواص کے بھی یہی دستور ہے کہ بعد خواستگاری
اور قول اقرار مربّیان طرفین اور قبل ایجاب وقبول کے مخطوبہ کو بعد ضیافت براتیان
کے مکان میں لاکر اس طور پر نکاح کراتے ہیں کہ چندمربّیان عاقدین بالغین وچند
بزرگان مجلس کی اجازت سے ایك شخص کواس مجلس والے وکیل مخطوبہ قرارد ے کر اور دو
گواہ یا تین چار گواہ کوا س وکیل کے ساتھ کرکے دولھا کی مجلس سے مخطوبہ کے پاس جو
قریب پردہ کے اندر بیٹھی ہوئی ہے روانہ کرتے ہیں اب یہ وکیل مخطوبہ کے قریب گواہوں
کے ساتھ جاکر مخطوبہ سے اس طرح قبول کراتا ہے کہ اے فاطمہ، زید کی بیٹی! تو نے
بکر کو جو خالد کا پسر ہے اس قدر مہر پر جو اس کے اوپر واجب الادا ہوگا اپنی زوجیت
میں قبول کیا، تو فاطمہ بآواز بلند کہتی ہے کہ میں نے قبول کیا، یافقط"قبول
کیا"کہہ دیا، اور اس قبول مخطوبہ کو گواہان نے بھی سن لیا ا ب پھر وہ وکیل خاطب
کی مجلس میں اپنے گواہان کے ساتھ حاضر ہوتا ہے تو جو قاضی عقد کرانے کو دولھا کے
پاس بیٹھا ہے وہ اس وکیل سے سوال کرتا ہے کہ تو کون ہے، تو وہ وکیل جواب دیتا ہے
کہ میں فاطمہ مخطوبہ کا وکیل ہوں، تو قاضی دریافت کرتا ہے کہ توکیا جانتا ہے تو وہ
عرض کرتا ہے کہ فاطمہ دختر زید نے بکر پسر خالد کو اپنی زوجیت میں قبول کیا ہے اور
میں نے قبول کرایا ہے، پھر قاضی سوال کرتا ہے کہ تمھارا کوئی گواہ بھی ہے تو وکیل
اپنے گواہوں کی طرف اشارہ کرکے بیان کرتا ہے کہ یہ لوگ گواہ موجود ہیں تو قاضی
پھر ان گواہوں کی طرف متوجہ ہوکر ہر ایك گواہ سے الگ الگ سوال کرتا ہے اور گواہ
لوگ اپنی سماعت بیان کرتے ہیں یعنی فاطمہ نے بکرکو قبول کیا، اب جب قاضی کو سماعت
شہادت سے فراغت ہوئی تو بہ تعلیم قاضی یا خود وکیل مذکور بکر کو قبول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع