دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

و الوکیل بقبض الدین اذا وکل من فی عیالہ والاعند تقدیر الثمن من المؤکل للوکیل فیجوز التوکیل بلااجازۃ لحصول المقصود اھ ففی مسئلتنا ھذہ تظھر ھذہ العلۃ و ھی کالمسئلۃ الاخیرۃ بجامع التعیین فی کل فتکون مستثناۃ فتعین الجواب الثانی فی الشرح فتأمل ١[1] اھ مافی ط۔

فرمایا کہ وکیل بغیر اجازت دوسرا وکیل نہیں بنا سکتا مگر جب کسی وکیل نے زکوٰۃ دینے کے لیے کسی کو اور قرض وصول کرنے میں وکیل نے اپنے عیال کو اور وکیل کے لیے موکل کی طرف سے ثمن طے کردینے کے بعد کسی دوسرے کو وکیل بنایا تو بلااجازت یہ وکالت جائز ہوگی کیونکہ اس سے مقصد پورا ہوجا تا ہے اھ تو ہمارے اس مسئلہ میں بھی یہی علت ظاہر ہوئی اور یہ آخری مسئلہ کی طرح ہے کہ ان میں جامع علت مقصد کی تعیین ہے اس لیے یہ مستثنٰی قرار پائے گا۔اور شارح کا جواب ثانی متعین ہوجائے گا،غور کر۔طحطاوی کابیان ختم ہوا۔(ت)

اور اگر بحالت استیذان غیر اقرب سکوت ہوا تو روایت امام کرخی رحمہ الله تعالٰی موجود کہ مطلقا سکوت کافی ہے۔

فی ردالمحتار تحت قولہ استأذنہا غیر الاقرب فلاعبرۃ لسکوتھا الخ وعن الکرخی یکفی سکوتھا فتح اھ ٢[2]۔

ردالمحتار میں"لڑکی سے اجازت حاصل کرے کوئی غیر اقرب شخص،توا س صورت میں لڑکی کے سکوت کا اعتبار نہیں الخ"کے تحت فرمایا،امام کرخی سے ایك روایت میں ہے کہ اس کا سکوت رضا مندی کے لیے کافی ہے فتح اھ (ت)

مقاصد شرع سے ماہر خوب جانتاہے کہ شریعت مطہرہ رفق وتیسیر فرماتی ہے نہ معاذالله تضییق وتشدید،ولہٰذا جہاں ایسی دقتیں واقع ہوئیں علمائے کرام انھیں روایات کی طرف جھکے ہیں جن کی بناء پر مسلمان تنگی سے بچیں۔ردالمحتار کی کتاب الحدود میں ہے:

ھو خلاف الواقع حرج عظیم لانہ یلزم منہ تاثیم الامۃ [3]۔

یہ لوگوں میں مروج کے خلاف ہے اور بہت بڑا حرج ہے کیونکہ اس سے پوری امت کو گنہگار ٹھہرانا لازم آتا ہے۔ (ت)

 


 

 



[1] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب النکاح باب الولی دارالمعرفۃ بیروت  ٢/٣٠۔٢٩

[2] ردالمحتار  کتاب النکاح  باب الولی داراحیا ء التراث العربی بیروت ٢/٣٠١

[3] ردالمحتار کتاب الحدود  مطلب  فیمن وطی من زفت الیہ  داراحیا ء التراث العربی بیروت ٣/١٥٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن