30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھیجا ہے اور میری وکالت کے یہ دونوں اشخاص گواہ ہیں آپ اس کا عقد نوشہ ہذا کے ساتھ کردیجئے۔قاضی صاحب نے بعد طے ہونے گفتگو عقد اور تعین مہر مبلغ ایك لاکھ روپے اور بیس دینار سرخ سوائے نان نفقہ کے نوشہ کی طرف متوجہ ہو کر خیال کیا کہ کنگنہ جو ہاتھ میں دولھا کے بندھا تھا وہ کھول کر علیحدہ رکھ دیا اور سہرا کولوٹ کر شملہ پر لپیٹ دیا اور یہ کلمات فرمائے کہ فلاں شخص کی دختر کو بوکالت فلاں شخص اور بہ گواہی فلاں شخص کے بالعوض اس قدر مہر سوائے نان نفقہ کے بیچ نکاح تیرے کے دی میں نے،قبول کی تونے،اس نے کہاقبول کی میں نے۔بعد کو وکیل صاحب مع گواہوں کے چلے گئے،اورقاضی صاحب بھی اپنا حق نکاح خوانی مع دو رکابی پلاؤ کے لے کر تشریف لے گئے۔دولھا نے وہ کنگنہ پھر اپنے ہاتھ میں باندھ لیا۔آیا یہ نکاح درست ہوا یا نہیں؟ اور جو کہ اولاد ہوئی وہ حرام کی ہوئی یا حلال کی ہوئی؟ اور قول زید کا یہ ہے کہ نکاح درست نہیں ہوا اور جو کہ اولاد ہوئی وہ حرامی ہوئی اورشناخت حرام اور حلال کی یہ ہے کہ جو اولاد ایسے نکاحوں سے ہوتی ہے ان سے اکثر یہ فعل سرزد ہوتے ہیں جیسے زنا یا شراب خوری یا قمار بازی یا لواطت،سوا اس کے جو فعل ناشائستہ ہیں وہ سرزد ہوتے ہیں یاکہ والدین سے جنگ جدال کرنا اوربزرگ کا لحاظ پاس نہ کرنا۔یہ فعل اولاد صالح اور حلال سے ہر گز عمل میں نہیں آئیں گے۔اور قول عمرو کا یہ ہے کہ کچھ اس نکاح میں قباحت نہیں اور نہ اولاد حرام ہوسکتی ہے کیونکہ قدیم سے یہی رسم چلی آئی۔اگر ایسا ہو توسب مخلوق خدا حرامی ہوگی،آیا قول زید کا درست ہے یا عمرو کا؟ اور قول زید کا یہ ہے کہ بالفرض کنگنہ بھی نہیں ہے اور نکاح بھی اصالۃً یا ولایۃً یا کہ جو وکیل ہے اسی نے ایجاب قبول کرایا اور بعد اس کے کلمات کفر کے طرفین سے خواہ شوہر یا عورت سے سرزد ہوئے اور ان کی تمیز نہیں ہے کہ یہ کلمات کفرہیں جب بھی نکاح جاتا رہے گا اور جو قبل از توبہ اور سرِنو ایجاب قبول کرنے کے اولاد ہوگی وہ بھی حرامی ہوگی۔بینوا توجروا من اﷲ۔
الجواب:
ظاہر ہے کہ عورت سے اذن جبھی لیا جاتا ہے کہ عاقلہ بالغہ ہو،اور بیشك عاقلہ بالغہ کا اذن شرعًا معتبر اور بیشك دوشیزہ کا سکوت بھی اذن۔
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم البکر تستأذن فی نفسھا واذنھا صماتھا[1]،رواہ احمد والستۃ |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: باکرہ لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے اور اجازت کے جواب میں خاموشی باکرہ کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع