دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ارادا عقد الصلح وھو انما یصور بارجاعہ الی عقدمن العقود الشرعیۃ فلابد من حملہ علی اشبہ عقد بہ ضرورۃ تصحیح الکلام وقطع الخصام اما ھھنا اعنی فیما نحن فیہ فلم یریدا عقداوانما اخبرا خبرا کذبا و الکذب وان یرج علی الناس فلایصحح عند اﷲ اصلافوضح الفرق وزال الاشتباہ والحمد ﷲ،قال فی الھدایۃ اذا ادعی رجل علی امرأۃ نکاحا وھی تجحد فصالحتہ علی مال بدلتہ حتی یترك الدعوی جاز وکان فی معنی الخلع لانہ امکن تصحیحہ خلعا فی جانبہ بناء علی زعمہ وفی جانبھا بذلا للمال لدفع الخصومۃ قالوا ولایحل لہ ان یأخذ فیما بینہ وبین اﷲ تعالٰی اذا کان مبطلا فی دعواہ [1] اھ قال فی الکفایۃ ھذا عام فی جمیع انواع الصلح [2]اھوفی الدرالمختار عن القھستاتی اما الصلح علی بعض الدین فیصح ویبرأعن دعوی الباقی ای قضاء لادیانۃ ولذا لوظفر بہ اخذہ [3]اھ

 

جب صلح کا عہد کر لیا تو حکمت کا تقاضا ہے کہ اس معاہدہ کو کسی شرعی عقد کی صورت دینے کے لیے اس کے قریب ترین عقد پر محمول کیا جائے تاکہ ان دونوں کی کلام کو صحیح بنایا جائے اور ان کے جھگڑے کو ختم کیاجاسکے،لیکن یہاں ہمارے زیر بحث مسئلہ میں تو مرد وعورت نے کوئی عقد نہیں کیا بلکہ دونوں نے جھوٹی خبر دی،جھوٹ اگرچہ لوگوں پر اثر انداز ہوجاتا ہے لیکن عنداﷲ موثر نہیں ہوسکتا،پس فرق واضح اور اشتباہ ختم ہوا،ﷲ الحمد،

 ہدایہ میں فرمایا اگر کسی مرد نے کسی عورت پر اس سے نکاح کا دعوٰی کیا جبکہ عورت انکاری ہے اور دعوٰی کو ختم کرنے کے لیے مال دے کر صلح کرتی ہے تو یہ صلح جائز ہے،اوراس صلح کو خلع کے معنٰی پر محمول کیا جائیگا کیونکہ مرد کی طرف سے اس کے دعوٰی کی بنا پر اس معاوضہ کی وصولی کو خلع قرار دینا صحیح ہے اور عورت کی طرف مال کی ادائیگی جھگڑے کو ختم کرنے کی کارروائی تصور کیا جائیگا،اس کے باوجود فقہاء کرام نے یہاں فرمایا کہ اگر وہ مرد جھوٹا ہے تواس کو عورت سے معاوضہ لینا حلال نہیں ہے اھ اور کفایہ میں کہا کہ یہ ہرقسم کی صلح کو شامل ہے اھ درمختار میں قہستانی سے منقول ہے کہ قرض کے کچھ حصے پر صلح ہوجائے تو جائز ہے اور باقی قرض سے قضاءً بری ہوجائے گا دیانۃً یعنی عنداﷲ بری نہ ہوگا اسی لیے اگر قرضخواہ کو موقع ملے تو باقی کو وصول کرے اھ،

 


 

 



[1] ہدایہ  کتاب الصلح  مطبع یوسفی لکھنو ٣/٢٤٧

[2] کفایہ مع فتح القدیر کتاب الصلح  نوریہ رضویہ سکھر ٧/٣٨٩

[3] درمختار  کتاب الصلح مطبع مجتبائی دہلی ٢/١٤٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن