دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

الجواب:

لك الحمد رب الارباب صل علی الحبیب الاوّاب مع الال والاصحاب واھدنا الحق والصواب اٰمین الٰھنا الوھاب۔

تمام کو پالنے والے اے رب! تیرے لیے ہی تمام حمد ہے،سب سے زیادہ رجوع فرما نے والے محبوب پر رحمت نچھاور فرما اور اس پر مع اس کی آل واصحاب سلامتی نازل فرما اور ہماری حق وصواب پر رہنمائی فرما،آمین،اے عطا کرنے والے ہمارے اﷲ تعالٰی!(ت)

کرم فرمایا السلام علیکم ورحمۃ اﷲ واقعی یہ مسئلہ قابل امعان انظار واعمال افکار ہے،

فاقول: وباﷲ التوفیق وبہ الوصول الٰی اوج التحقیق(پس میں کہتا ہوں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے اور تحقیق کی بلندی تك پہنچنا اسی کی مدد سے ہے۔ت)اس میں شك نہیں کہ حکم قضا میں نکاح تصادق مرد وزن سے ثابت ہوجاتا ہے یعنی جب وہ دونوں اقرار کریں کہ ہم زوج وزوجہ ہیں یا باہم نکاح ہوگیا ہے یا اور الفاظ جو اس معنی کومودی ہوں تو بلاشبہہ انھیں زوج وزوجہ جانیں گے اور قضاءً تمام احکام زوجیت ثابت ہوں گے بلکہ عندالناس اس سے بھی کمتر امر ثبوت نکاح کو کافی ہے جب مرد وزن کو دیکھے مثل زن وشو ایك مکان میں رہتے اور باہم انبساط زن وشوئی رکھتے ہیں تو ان پر بدگمانی حرام،اوران کے زوج و زوجہ ہونے پر گواہی دینی جائز،اگرچہ عقدِنکاح کا معائنہ نہ کیا ہو،

نص علیہ فی الھدایہ والھندیۃ وغیرھما وفی قرۃ العیون عن الدرر ویشھد من رأی رجلا وامرأۃ بینھما انبساط الازواج انھا عرسہ[1]۔

ہدایہ،ہندیہ وغیرہما اور قرۃ العیون میں درر سے،ان سب کتب میں ہے کہ جس نے مرد وعورت کو خاوند بیوی کی طرح بے تکلف معاملات کرتے دیکھا اس کوجائز ہے کہ مرد کے لیے اس عورت کے بیوی ہونے کی شہادت دے۔ (ت)

اسی طرح تسامع بھی سامعین کے نزدیك اثبات نکاح کو بس ہوتا ہے یعنی جب ان کا زوج وزوجہ ہونا لوگوں میں مشہور ہو تو انھیں یہی سمجھا جائے گا،اور زوجیت پر شہادت رواہوگی اگرچہ خود ان کی زبان سے اقرار نہ سنا ہو۔

کما فی الدرالمختار وعامۃ الاسفار و

جیسا کہ درمختار اور عام کتب میں اور

 


 

 



[1] قرۃ عیون الاخیار کتاب الشہادات مصطفی البابی مصر ١/٧١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن