30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٤: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید وہندہ انیس بیس برس ایك مکان میں بے تکلف بطور زن وشوہر رہتے،اور زید لباس اور جملہ امور خانہ داری میں اسے مثل زنانِ برادری رکھتا،خاندان میں آمدو رفت اس کی بتقریب شادی وغمی رہتی،اور زوجہ زید مشہور تھی،اور زید مرد پارسا تھا،اس کی وضع پر گمان بدکاری نہیں ہوتا،آیا مرد وزن زوج وزوجہ تصور کئے جائیں گے؟ اور جو لوگ جلسہ نکاح میں موجود نہ تھے مگر اس حال سے واقف ہیں ان کی گواہی سے نکاح ثابت ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
صورت مسئولہ میں وہ مرد وزن،زوج وزوجہ تصور کئے جائیں گے یہاں تك کہ جو اشخاص اس حال سے واقف ہیں ان کے زوج وزوجہ ہونے پر گواہی دے سکتے ہیں،ہدایہ میں ہے:
|
وکذالك لورأی انسانا جلس مجلس القضاء یدخل علیہ الخصوم حل لہ ان یشھد علٰی کونہ قاضیا وکذا اذا رأی رجلاوامرأۃ یسکنان بیتا ینبسط کل واحد منھما الی الاٰخر انبساط الازواج [1] وفی الخلاصۃ واما النکاح اذا رأی رجلا یدخل علی امرأۃ وسمع من الناس ان فلانۃ زوجۃ فلان وسعہ ان یشھد انھا زوجتہ وان لم یعاین عقد النکاح ٢[2] وفی فتاوٰی قاضیخان ولو رأی رجلا وامرأۃ یسکنان فی منزلہ وینبسط کل واحد منھما علی صاحبہ کما یکون بین الازواج حل لہ ان یشھد علٰی نکاحھما [3]۔
|
اور ایسے ہی اگر کسی نے ایك شخص کو مجلس قضاء پر دیکھا اور اس کے ہاں فیصلے کے لیے مختلف فریقوں کا آنا جانا دیکھا تو اس کو جائز ہے کہ وہ شخص کے قاضی ہونے کی گواہی دے،اور ایسے ہی اگر کسی مرد وعورت کو ایك کمرے میں خاوند بیوی کی طرح ایك دوسرے کے ساتھ برتاؤ کرتے دیکھا،اور خلاصہ میں ہے کہ نکاح کے ثبوت میں اگر کسی نے ایك شخص کو عورت کے ہاں آتے جاتے دیکھا اور لوگوں سے بھی سنا کہ یہ مرد عورت آپس میں خاوند بیوی ہیں تو دیکھنے سننے والے کو جائز ہے کہ وہ اس عورت کے اس مرد کی بیوی ہونے کی شہادت دے اگرچہ اس نے ان کے نکاح کی مجلس نہ دیکھی ہو،اور فتاوٰی قاضی خاں میں ہے کہ اگر کسی نے مرد وعورت کو ایك مکان میں رہتے دیکھا اور ان کوآپس میں میاں بیوی کی طرح بے تکلف پایا تو اس کے لیے ان دونوں کے نکاح کی شہادت دینا جائز ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع